لاہور( ) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نایب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ عمران خان بتائیں کہ کیا چار سالہ ان کے دور حکومت میں کیا ان کو عوام کا بیڑہ غرق کرنے کا کم موقع ملاتھا جو اب پھر وہ بے صبرے ہوے جا رہے ہیں آج اگر موجودہ اتحادی حکومت نے انہی کے کے کیئے گئے معاہدے کی وجہ سے مجبوری میں جو پیڑول کی قیمت بڑھائی ہے تو اس کے ذمے دار بھی عمران خان ہے جس نے جان بوجھ کر اس وقت قیمتوں کو بڑھانے کی بجاے روکے رکھا تاکہ آنے والی حکومت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔
پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ بزنس فورم کے صدر رانا فاروق اشرف کی طرف سے دیے گیے عشیایے میں سنیر اینکر سہیل وڑایچ,رانا محمود اشرف اور راجہ عامر خاں کا گروپ فوٹو
===============================================
لاہور۔پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ بزنس فورم کے صدر رانا رانا فاروق اشرف نے کہا ہے کہ جو کچھ ملکی نظام کے خلاف پی ٹی آئی کے لوگوں نے کیا وہ کچھ اگر کسی اور جماعت یا اس کے لیڈر کی طرف سے کیا جاتا تو شاید اب تک اس جماعت کے لیڈر اور اس کی جماعت پر پابندی لگ چکی ہوتی مگر یوں لگتا ہے کہ اس لاڈلی جماعت کو پوچھنے والا کوئی نہیں اور وہ کسی بدمعاش کی طرح ہر ادارے کو دھمکیاں لگانا شروع کردیتا ہے قوم جاننا چاہتی ہے کہ آخر یہ لاڈلہ کب قانون کی گرفت میں آے گا۔
لاہور( ) پیپلز پارٹی این اے 69فور کے مرکزی رہنما رانا محمود اشرف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے مزدورں اور محنت کشوں کے لیئے ایک بے نظیر مزدور کارڈ جاری کردیا ہے جس سے محنت کشوں اور ان کی فیملی کو بھرپور سپورٹ ملے گی اور یہ سب اخراجات بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت کیئے جائیں گے پیپلز پارٹی کی اتحادی حکومت نے اپنا کام شروع کردیا ہے ہماری ہر ممکن کوشش ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے اور اس مقصد کے لیئے تمام تر دستیاب وسائل کو استعمال کیا جائے گا اگر عمران خان اپنی منفی سیاست کو ختم کردیں تو سیاسی استحکام بھی شروع ہو جائے گا۔
لاہور() پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر چودھری اختر نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت اپنی باقی آئینی مدت کو پورا کرے گی اور پی ٹی آئی والے اس دوران جلسے جلوسوں میں رونا دھونا کرتے رہیں گے وہ جلسے تو کررہے ہیں مگر اپنے کسی ایک بھی جلسے میں انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کی چار سالہ کارکردگی کیا تھی کس شعبے میں وہ بہتری لا سکے ایک کروڑ نوکریوں کے وعدے میں سے کتنے لاکھ لوگوں کو نوکریاں دے سکے جو پچاس لاکھ گھر انہوں نے بنا کر دینے تھے اس میں سے کتنے لاکھ گھر بنا کر انہوں نے دئیے یہ باتیں وہ اگر بتانا شروع کردیں تو شائد عوام میں ان کی ساکھ بہتر ہو جائے مگر چونکہ ان کے پاس بتانے کو ہے کچھ نہیں اس لیئے وہ مخالفین پر کیچڑ اچھالتے رہتے ہیں۔
==========================================