دلہن نے دولہا سے منفرد شرائط پر مبنی کنٹریکٹ پر دستخط کرا لیے

سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارتی ریاست آسام سے تعلق رکھنے والے جوڑے کو شادی کے لباس میں ایک بڑی سی شیٹ پر درج شرائط پر مبنی کنٹریکٹ پر دستخط کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق دلہن کی جانب سے شادی کے بعد جو شرائط دولہا پوری کرے گا ان سب کو ایک شیٹ پر درج کر کے اسے کنٹریکٹ کا نام دیتے ہوئے شادی والے دن دلہن نے اس پر دولہے کے دستخط کرا لیے۔

کنٹریکٹ میں پہلی شرط یہ تھی کہ دولہا دلہن کو ہمیشہ خوش رکھے گا اور مہینے میں کم از کم ایک بار پیزا ضرور کھلائے گا۔

دوسری شرط جو عائد کی گئی اس میں لکھا تھا کہ گھر کا کھانا کھانے کا جواب صرف ہاں میں ہوگا اور رات دیر تک پارٹی میں رہنے کی اجازت صرف بیوی کے ساتھ ہوگی۔

دیگر وعدوں میں دلہن کو ہر 15 دن بعد خریداری کے لیے لے کر جانا اور پارٹیوں میں اس کی اچھی تصاویر لینا شامل تھا، معاہدے میں ایک اور شرط کا ذکر ہے کہ دولہا کو اتوار کو ناشتہ بنانا ہو گا۔

سوشل میڈیا پر اس منفرد شادی کی ویڈیو کافی وائرل ہوئی اور اسے اب تک 4 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔