امریکی خاتون کو 53 برس بعد انگوٹھی مل گئی

امریکی ریاست الاباما سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کئی دہائیوں قبل کالج کی جانب سے ملنے والی انگوٹھی کھو بیٹھی تھیں جو انہیں 53 برس بعد واپس مل گئی ہے۔

1969 میں کالج سے تعلیم مکمل ہونے کے بعد ڈینا اسکاٹ کو ایک انگوٹھی ملی تھی۔

کیلیفورنیا کی بیریسا جھیل میں تیراکی کے دوران ان کی انگوٹھی انگلی سے پھسل کر پانی میں گر گئی۔

حال ہی میں ایک شادی شدہ جوڑا جھیل میں پکنک منانے گیا تو انہیں انگوٹھی ملی جس پر ڈینا اسکاٹ اور ان کے کالج کا نام موجود تھا۔

جوڑے نے ڈینا کو انگوٹھی کی تصاویر بھیجیں جنہیں دیکھ کر ڈینا نے تصدیق کی کہ یہ ان ہی کی انگوٹھی ہے جو 53 برس پہلے کھو گئی تھی۔

جوڑے نے انگوٹھی کو بذریعہ پارسل ڈینا اسکاٹ کے پتے پر روانہ کر دیا ہے۔