پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ جو شخص جب وزیر اعظم تھا تو بڑے تکبر سے یہ بات کہا کرتا تھا کہ میںآلو،پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں کو ٹھیک کرنے نہیں آیا ہوں آج وہی تکبر سے بڑا شخص جس کانام عمران خان ہے وہ اپنے جلسے جلوسوں میں انہی آلو،پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں کے بارے میں بتا رہا ہے

لاہور( )پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ جو شخص جب وزیر اعظم تھا تو بڑے تکبر سے یہ بات کہا کرتا تھا کہ میںآلو،پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں کو ٹھیک کرنے نہیں آیا ہوں آج وہی تکبر سے بڑا شخص جس کانام عمران خان ہے وہ اپنے جلسے جلوسوں میں انہی آلو،پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں کے بارے میں بتا رہا ہے اگر یہ شخص اپنی حکومت میں ان چیزوں کو ٹھیک کر لیتا تو آج عوام اس کا ساتھ بی دیتے،انہوں نے کہا کہ اپنے جلسوں میں قومی اداروں کے خلاف مہم چلانے والا محب وطن نہیں ہو سکتا ملک میں انتشار اور گالم گلوج کا کلچر پھیلانے کی اجازت پی ٹی آئی کو نہیں دی جا سکتی اس شخص کو سیاست میں شائستگی کا دامن ہاتھ میں لینا ہو گا ۔

پیپلز پارٹی لاہور کے صدر اسلم گل کی صدارت میں پی پی 170 سے لیگی امیدوار کی مشترکہ انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے اشرف خان خطاب کررہے ہیں جبکہ سٹیج پر سیف الملوک کھوکھر,شیخ کبیر تاج,امجد جٹ,فہیم ٹھاکر,فایزہ ملک,سونیا خان اور حنا پرویز بٹ بیٹھے ہیں
=========================================
لاہور( ) پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے سیکرٹری اطلاعات چودھری سجاد نذیر نے کہا ہے کہ قوم کو اس بات کی سمجھ نہیں آرہی ہے کہ ایک طرف قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کااعلان کرنے والی پی ٹی آئی اب کس منہ سے پنجاب کا ضمنی الیکشن لڑرہی ہے پی ٹی آئی کا منافقت اور دوغلی سیاست سے بھرا ہوا چہرہ کب قوم کے سامنے آئے گا ایک طرف یہ شخص قومی اسمبلی کون دن رات برا بھلا کہتا ہے تو دوسری طرف پنجاب کے ضمنی الیکشن میں ایک ،ایک سیٹ جیتنے کے لیئے عید کے موقع پر بھی جلسے جلوس کرتا پھررہا ہے اس کنفوزڈ آدمی کو کیا چاہیئے شائد اس بات کا اس کو خود بھی علم نہیں ہے ۔


لاہور( ) پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر چودھری اختر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنے جلسے جلوسوں میں قوم کو جتنا مرضی گمراہ کرنے کی کوشش کر لے اب پنجاب کے باشعور اور غیور عوام اس شخص کے جھانسے میں نہیں آئیں گے کیونکہ اس شخص نے اپنی چار سالہ حکومت کے دوران پنجاب کی عوام سے کیئے گئے ایک بھی وعدے کو پورا نہیں کیا اور اب بھی وہ اپنے جلسوں میں اپنی کارکردگی نہیں بتا رہا بلکہ وہ اپنی تقریر کا سارا ٹائم اپنے سیاسی مخالفین پر نت نئے الزام لگا کر ختم کردیتا ہے یہ جن لوگوں سے اب ووٹ مانگ رہا ہے وہ اس سے پوچھیں کہ چار سال تمہاری حکومت رہی تم اس دوران اپنے سیاسی مخالفین پر ایک روپے بھی کرپشن کیوں نہ ثابت کر سکے مان لو کہ تم خود ہی نالائق اور نااہل ہو۔

لاہور() پیپلز پارٹی کے این اے 69سے مرکزی رانا محمود اشرف نے اپنے حلقہ انتخاب سیالکوٹ ڈسکہ کا گزشتہ روز دورہ کیا اس موقع پر ان کو ڈسکہ کے سنیئر پارٹی راہنماﺅں جن میں تحصیل ڈسکہ کے صدر محمد ارشد مغل،سٹی کے صدر رانا طیب امین،سابقہ ٹکٹ ہولڈر محمد حسین پرویز،مرزا خالد،حاجی اصغر،رمضان گجر،کیمونٹی رہنمارانا نوید پی وائی او،رانا عرفان الحق،رانا سمیع اللہ،چودھری عرفان سندھو،ےاسر گھمن،کاشف کھوکھر اور اسلم بلوچ سنیئر اقلیتی لیڈرنے ملاقات کے دوران ےقین دہانی کروائی ہے کہ وہ بہت جلد اسی حلقہ کے اہم علاقے پستور میں ایک عوامی میٹنگ کاانعقاد کریں گے جس میں اس حلقہ کی بڑی تعداد آنےو الے جنرل الیکشن میں رانا محمود اشرف کی بطور ایم این اے بھرپور سپورٹ کا اعلان کریں گے اور ابھی سے الیکشن کی تیارےوں کا آغاز کردیں گے۔
==============================