پیرا تائیکوانڈو ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر شہزاد بھٹہ اور جنرل سیکرٹری نعیم شہزاد نے آج بابائے اسپشل چلڈرن انیس الرحمن سینئر وائس چیئرمین اسپشل اولمپکس پاکستان سے نیشنل ہسپتال ڈی ایچ اے لاھور میں خیر سگالی ملاقات کی اور ان کی تیمارداری اور خیریت دریافت کی ۔۔۔
محترم انیس رحمن پچھلے کچھ دنوں سے نمونیہ بخار کی وجہ سے نیشنل ہسپتال میں داخل ھیں
اب ان کی طبیعت بہت بہتر ھے الحمداللہ
اللہ تعالیٰ سے دعا ھے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے بابائے اسپشل چلڈرن پاکستان کو جلد صحت یابی عطا فرمائے اور صحت والی لمبی زندگی عطا فرمائے آمین ثم آمین
انیس الرحمن پاکستان میں خصوصی بچوں کی بحالی اور گمیز کے حوالے سے ایک بہت بڑا نام ھے جو پچھلی ایک دھائی سے خصوصی بچوں ( ذہنی متاثرہ ) کی سپورٹس سے وابستہ ھے انیس الرحمن اور ان کی بیگم صاحبہ کی معذور افراد کی بحالی ، فلاح و بہبود اور کھیلوں کے لیے لازوال اور تاریخی خدمات ھیں جن کو ھم سیلوٹ کرتے ھیں ۔۔
انیس الرحمن اور انکی ٹیم کی انتھک کوششوں سے دنیا بھر میں پاکستان نے اسپشل اولمپکس گمیز میں کئی عالمی ریکارڈز بنائے ھیں اور ھر دفعہ ھونے والے اسپشل گمیز میں لا تعداد میڈلز حاصل کیے ھیں ۔
پاکستان کے اسپشل کھلاڑیوں نے دنیا بھر میں اپنے ملک کا نام روشن کیا ھے حکومت پاکستان
سے درخواست ھے کہ خصوصی کھلاڑیوں کی لازوال خدمات سر انجام دینے پر انیس الرحمن کو ان خدمات کے اعتراف کے طور پر قومی اعزاز دیا جائے
==============================