رنبیر کپور نے تقریب میں تاخیر سے پہنچنے کی وجہ بتادی

بالی ووڈ کے جواں سال اداکار اور حال ہی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے رنبیر کپور اپنی آئندہ آنے والی فلم شمشیرا کے ٹریلر کی افتتاحی تقریب میں تاخیر سے پہنچے۔

یاد رہے کہ اس فلم میں رنبیر نے ایک ڈاکو سے آزادی کی جنگ لڑنے والے حریت پسند بننے کا کردار ادا کیا ہے جبکہ فلم میں ولن اور مخالف کا کردار بالی ووڈ کے ایک اور بڑے ایکشن ہیرو سنجے دت نے ادا کیا ہے۔

دریں اثنا اپنے پرستاروں اور منتظمین کو تاخیر سے پہنچنے کی وجہ بتاتے ہوئے رنبیر نے کہا کہ دراصل ان کا ایک چھوٹا سا ایکسیڈنٹ ہوگیا تھا۔ جس کے نتیجے میں گاڑی کا ایک شیشہ بھی ٹوٹ گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ایونٹ کے وینیو کے بارے میں بھی وہ کنفیوژن کا شکار تھے اس وجہ سے انہیں پہنچنے میں تاخیر ہوئی۔

دوسری جانب ان کے پرستار اس واقعے کے بعد ان کی سلامتی کے حوالے سے زیادہ پریشان تھے، انہوں نے ان کی خیریت کے ساتھ آمد پر خوشی کا اظہار کیا۔