نیٹ فلکس اب تک کا سب سے بڑا ریئلٹی مقابلہ کروانے کیلئے تیار

معروف اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز ’اسکویڈ گیمز‘ اب صرف اسکرین پر نشر ہونے والی ایک فرضی کہانی نہیں رہی ہے بلکہ یہ ’اسکویڈ گیم: دی چیلنج‘ کے نام سے اب تک کا سب سے بڑا ریئلٹی مقابلہ بن گیا ہے۔

اس مقابلے میں سیریز کے برعکس، 456 کھلاڑیوں کے مقابلے میں جو بدقسمت کھلاڑی ہارے گا وہ گیم سے بغیر کوئی رقم وصول کیے آؤٹ ہوجائے گا۔

سیریز’اسکویڈ گیمز‘ میں کھلاڑیوں کو موت کا خطرہ مول لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

نیٹ فلکس کی جانب سے اس سیریز کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس مقابلے میں جیتنے والے کھلاڑی کے لیے4.56 ملین ڈالر کا انعام ہے۔
اسٹریمنگ سروس کا کہنا ہے کہ 10 اقساط پر مبنی اس ریئلٹی مقابلے میں اصل سیریز سے متاثر گیمز کے ساتھ ساتھ کچھ نئی چیزیں بھی دیکھنے کو ملیں گی۔

نیٹ فلکس کے ریئلٹی شو کو برطانیہ میں فلمایا جائے گا اور فی الحال اس گیم کے لیے صرف انگریزی بولنے والوں کو کاسٹ جارہا ہے۔

خیال رہے کہ نیٹ فلکس پر نشر ہونے والی کورین سیریز’اسکویڈ گیمز‘ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر سب سے پسند کی جانے والی سیریز ہے۔