امریکی کونسلیٹ جنرل کراچی کے عملے کی لاڑکانہ آمد، صحافیوں، ڈاکٹرز، طلبہ و طالبات سے ملاقاتیں کیں-


لاڑکانہ رپورٹ عاشق پٹھان
====================

امریکی کونسلیٹ جنرل کراچی کے عملے کی لاڑکانہ آمد، صحافیوں، ڈاکٹرز، طلبہ و طالبات سے ملاقاتیں کیں

لاڑکانہ امریکی قونصلیٹ کراچی کے ڈپٹی کلچرل اٹیچی کیئم روئی سمیت دیگر عملے نے سر شاہ نواز بھٹو لائیبریری کے لنکولن کارنر میں گروپ ڈسکشن کا انعقاد کیا


لاڑکانہ گفتگو میں سینئیر صحافی شہزاد علی خان، صدر لاڑکانہ پریس کلب ظفر ابڑو سمیت دیگر نے شرکت کی

لاڑکانہ گفتگو میں ایڈز کے پھیلائو، غیرت کے نام پر قتل، صحافتی ذمہ داریوں میں حال رکاوٹیں سمیت سابق وزیر اعظم عمران خان کے امریکا کی مبینہ مداخلت اور سابقہ حکومت کے جانے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سمیت پاکستان کو درپیش موجودہ معاشی چیلنجز اور روپئے کی قدر میں مستقل کمی کے حوالے سے گفتگو کی گئی


لاڑکانہ تمام شرکاء نے متعلقہ موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا

لاڑکانہ سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام اور سندھ حکومت ایڈز کی روکتھام کے لیے 3 سالوں میں خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں کر سکی ڈاکٹر عمران عاربانی

لاڑکانہ ایڈز کے بنیادی اسباب، ہائی رسک پاپولیشن، عطائی ڈاکٹرز، اسکریننگ کمیونٹی کائونسل پر کام نہیں کیا جارہا ڈاکٹر عمران آربانی

لاڑکانہ صحافیوں کو ایڈز متاثرین کے اعداد و شمار نہیں بتائے جاتے نہ ہی میڈیا کو متعلقہ سوالات پر معقف دیا جاتا ہے شرکاء صحافیوں کی گفتگو

لاڑکانہ غیرت کے نام پر خواتین قتل کے قتلوں کے روکتھام کے لیے قانونسازی کی اشد ضرورت ہے جبکہ پابندی کے باوجود جرگے جاری ہیں۔ شرکاء کی گفتگو


لاڑکانہ صحافیوں کو ہر سطح پر ہراسانی کا سامنا ہے، میڈیا پروٹیکشن بل کی حکومت وقت خود دھجیاں اڑا دیتی ہے شرکاء صحافی

لاڑکانہ پاکستان میں سیاسی اور معاشی عدم استحکام ہے جس سے مسائل میں اضافہ ہوگا شرکا کی گفتگو ۔
=============================