جنتوں کی ٹھنڈی میٹھی چھاٶں کی زندگی میں قدر کرلو ماٶں کی


جنتوں کی ٹھنڈی میٹھی چھاٶں کی
زندگی میں قدر کرلو ماٶں کی

پھول لے کر قبر پہ کل جاٶ گے
اپنی غفلت پر بہت پچھتاٶ گے
آج چُومو خاک ان کے پاٶں کی
زندگی میں قدر کر لو ماٶں کی

رب کے پیاروں نے ہے یہ فرمادیا
ماں اگر راضی تو راضی ہے خدا
بات پَلّے باندھ لو داناٶں کی
زندگی میں قدر کرلو ماٶں کی

آج ان کو مسکرا کر دیکھ لو
کل انہیں شاٸد ضرورت ہو نہ ہو
تیری آنکھوں سے بہے دریاٶں کی
زندگی میں قدر کر لو ماٶں کی


عمیر علی انجم


================================