باس ہراسمنٹ کیس میں نئے رازوں سے پردہ اٹھ گیا ۔- مونس علوی پر مہرین عزیز کے الزامات ۔اکیلی عورت کی بہادری یا شریف انسان پر تہمت ؟سول سوسائٹی سرکاری افسران اور انرجی سیکٹر کی شخصیات کیا کہتی ہیں ؟

مونس علوی پر مہرین عزیز کے الزامات ۔اکیلی عورت کی بہادری یا شریف انسان پر تہمت ؟سول سوسائٹی سرکاری افسران اور انرجی سیکٹر کی شخصیات کیا کہتی ہیں ؟


سربراہ کے الیکٹرک مونس علوی پر ہراسگی کے الزامات سے متعلق سابق کمپنی ملازمہ مہرین عزیز کے مقدمے میں


اب کافی نئی باتیں کھل کر سامنے آنے لگی ہیں اور مہرین عزیز کے محتسب کی عدالت میں قلمبند کرائے گئے بیان

کے بعد مونس علوی کے کردار پر نئی بحث شروع ہوچکی ہے ابھی مقدمہ آگے بڑھنا ہے اور الزامات کے حوالے سے


وکیل کی جرح ہونی ہے ۔لیکن اب تک جو معاملہ سامنے آیا ہے اس پر مونس علوی کے بارے میں سول سوسائٹی میڈیا سرکاری افسران

اور انرجی سیکٹر کی اہم شخصیات میں تبصروں اور بحث کا جو سلسلہ جاری ہے اسے دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ سب کی

توجہ اس مقدمے کے اگلے مرحلے پر ہے اور انتظار کیا جا رہا ہے کہ کیا نتیجہ

سامنے آتا ہے ۔
سول سوسائٹی کی سرگرم خواتین کی اکثریت بحرین عزیز کی جرات اور ہمت کو داد دیتی ہے کہ تمام تر


معاشرتی مشکلات کو سامنے رکھنے کے باوجود ایک تنہا عورت نے ہمت دکھائی ۔آواز اٹھائی اور اپنی بات پر ڈٹ گئی

۔عدالت پہنچیں اور اکیلی عورت اتنے بڑے ادارے کی انتظامیہ کے تمام تر وسائل ، ہر طرح کے دباؤ اور قوت کے سامنے کھڑی ہے یہ بڑی بات ہے ۔
دوسری طرف مونس علوی کی حمایت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ عورت جھوٹ بول رہی ہے

اور اس کے الزامات مونس علوی جیسے بھلے اور شریف انسان پر تہمت ہیں اس عورت کو کچھ کامیابی نہیں ملے گی آخر میں مونس علوی سچا ثابت ہو گا ۔
بعض حلقے اس معاملے کو شوبز کی دو مشہور شخصیات کے ایسے ہی ایک کیس سے موازنہ کر کے اس کے مختلف پہلوؤں پر


بحث کر رہے ہیں ۔دیکھیں اگلی سماعت پر کیا ہوتا ہے ؟۔
================================================