سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ SSWMB تبدیلی واضح ہے واقعی مثال قائم کر دی ۔

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ SSWMB تبدیلی واضح ہے واقعی مثال قائم کر دی ۔

=================================
اکثر لوگ یہ بات کیا کرتے تھے کہ وہ بہت اچھا وقت تھا جب کراچی شہر کی سڑکیں پانی سے دھلا کرتی تھیں۔ بعض لوگ ان باتوں پر یقین نہیں کرتے تھے ۔
سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی موجودہ انتظامیہ نے ان باتوں کو ایک مرتبہ پھر سچ کر دکھایا ۔
اپنی آنکھوں سے یہ مناظر دیکھے تو دل بہت خوش ہوا ۔

کراچی کی سب سے مصروف سڑک یونیورسٹی روڈ سے لے کر راشد منہاس روڈ تک اور پھر گلشن اقبال کی اندرونی سڑکیں خاص طور پر 13 ڈی کی


اہم سڑک سمیت مختلف شاہراوں پر مشینی بھلائی صفائی کا شاندار انتظام اور جدید مشینوں کے ذریعے یہ سب کچھ دیکھ کر بہت حیرت

اور خوشی ہوئی ۔پہلے تو یقین نہیں آیا کہ یہ ہمارا کراچی ہے یہ ہمارا پاکستان ہے ۔
اللہ کا شکر ادا کیا کہ الحمدللہ آج پاکستان میں بھی ہمارے خواب سچ ثابت ہو رہے ہیں اور شہری


خود اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں کہ شہر کی سڑکیں دھوئی جا رہی ہے ۔
شکریہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ انتظامیہ ۔۔۔۔آپ نے وہ کر دکھایا جو کوئی نہ کر سکا ۔۔۔۔آپ نے واقعی شعر میں ایک شاندار مثال قائم کردی ہے

۔۔۔۔اور ایسا کرنے پر سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی سربراہی میں کام کرنے والی پوری صوبائی حکومتی مشینری ۔۔۔خاص طور پر وزیر بلدیات ناصر شاہ اور سیکرٹری بلدیات نجم شاہ اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے سربراہ زبیر چنا اور ان کی پوری ٹیم مبارکباد کے قابل ہے ان سب کا کام قابل تعریف


اور قابل ستائش ہے ۔اگر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی طرح کےایم سی کے ادارے بھی کام کرنا شروع کر دیں تو صورتحال مزید بہتر ہو سکتی ہے ۔شہریوں کو بھی اس سلسلے میں انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرنا چاہیے


شہر کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور ایسا مل جل کر ہی ممکن ہے ۔
========================================