قصور اور گردونواح میں ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں ہوٹل جوس کارنر کی دوکانوں پر کھانے پینے کی اشیاء کی سرعام فروخت جاری


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور اور گردونواح میں ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں ہوٹل جوس کارنر کی دوکانوں پر کھانے پینے کی اشیاء کی سرعام فروخت جاری رمضان آرڈیننس کی کھلی خلاف ورزی جاری جبکہ انتظامیہ کی مبینہ خاموش۔ قصور شہر اور


گردونواح میں ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں ہوٹلوں کو دن کے اوقات میں بند کرنیکے آرڈر ہوتے ہیں جو خلاف ورزی کرتا تھا انتظامیہ کی جانب سے سخت کاروائی عمل میں لائی جاتی تھی لیکن اس بار ماہ رمضان کے


مقدس مہینے میں بھی اسٹیل باغ چوک کمال چشتی چوک ریلوے اسٹیشن لاری اڈا نیا بازار نیو بس ٹریمنل قادی ونڈ روڈ کوٹ مراد خان کوٹ حلیم خان کوٹ پیراں کے علاوہ شہر کے دیگر علاقوں میں


ہوٹلوں اور جوس کارنر کی دوکانوں پر کھانے پینے والی اشیاء کی کھلے عام فروخت


جاری ہے رمضان کے مقدس مہینے کا بھی احترام نہیں کیا جارہا رمضان آرڈیننس کی بھی خلاف ورزی کی جارہی ہے جگہ جگہ کھانے پینے کی اشیاء سرعام فروخت کی جارہی ہیں انتظامیہ بھی ہوٹل مالکان اور جوس کارنر اور دیگر کھانے پینے کی اشیائفروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہے شہر کی سماجی فلاحی سول سوسائٹی نے ڈپٹی کمشنر قصور ڈی پی او قصور سے نوٹس


لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے تا کہ رمضان کے مہینے کا احترام بحال رکھا جاے
=======================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور پارلیمنٹ بحال ہونے پر قصور میں مسلم لیگ ن کے ایم این اے اور ایم پی اے کے ڈیرے پر جشن،کارکنان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کیں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے پر مسلم لیگ ن کے ایم این اے میاں سعد وسیم شیخ اور ایم پی اے میاں نعیم صفدر انصاری


کے ڈیرے پر جشن کا سماں، کارکنان نے مٹھائیاں تقسیم کی اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے ھوئے حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔اس موقع پر مسلم لیگ ن لاہور ڈویژن کے


صدر میاں وسیم شیخ نے اسے حق سچ اور جمہوریت کی فتح قرار دیا جبکہ ایم پی اے حاجی نعیم صفدر نے کہا کہ یہ عمران خاں نیازی کی فرعونیت کی شکست ھے اور سابق چئیرمین قصور احمد لطیف چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ عدلیہ نے سول آمریت کے


خلاف تاریخی فیصلہ سنایا ھے جبکہ سینئر مسلم لیگی رہنما حاجی محمد صفدر انصاری نے کہا ھے کہ عمران نیازی پاکستانی عوام کے لئے عذاب ثابت ھوا ھے۔

================================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور کے نواحی علاقے ڈھلیانہ میں رشتہ داروں کے آپسی لڑائی جھگڑے میں ایک عورت قتل،مقامی پولیس نے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔شعبان علی نے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ ملزمان محمد امین اور فاروق وغیرہ نے پرانی رنجش پر گزشتہ روز


میری 35/36سالہ ہمشیرہ غلام فاطمہ کو قتل کردیا ہے ملزمان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے پولیس تھانہ الہ آباد مصروف کاروائی ہے۔

=================================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور کے نواحی علاقے حمید ٹاؤن کے قریب موٹر سائیکل اور کار کے تصادم میں موٹر سائیکل سوار شخص ہلاک جبکہ اس کی بیوی زخمی ہوگئی۔60/65سالہ فاروق اپنی بیوی کے ساتھ رائیونڈ سے کوٹ رادھا کشن آرہا تھا کہ حمید ٹاؤن کے قریب ایک نجی کار سے


تصادم کے نتیجہ میں فاروق موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اس کی بیوی معمولی زخمی ہوگئی جسے علاج کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ رادھا کشن منتقل کردیا گیا ہے پولیس تھانہ کو ٹ رادھا کشن نے جائے وقوعہ سے کار کو قبضہ میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی۔

=================================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور و گردونواح میں راہزنی اور چوری کی چار مختلف وارداتوں میں نامعلوم چور نقدی،طلائی زیورات،کار،موبائل فون و دیگر قیمتی ساما ن چوری کرکے لے گئے۔ اعظم نے پولیس تھانہ صدر پھولنگر میں اطلاع دی ہے کہ جھلار کے مقام پر میرے گھر سے


نامعلوم چور 30ہزار روپے نقدی،ڈیڑھ تولہ طلائی زیورات و دیگر قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے ہیں۔الطاف نے پولیس تھانہ چھانگا مانگا میں اطلاع دی ہے کہ فعام کے مقام پر میری موبائل شاپ سے نامعلوم چور چار عدد موبائل،ڈرل مشین و دیگر سامان چوری کرکے لے گئے ہیں۔اجمل نے پولیس تھانہ صدر پتوکی میں اطلاع دی ہے کہ نرسری گہلن کے قریب میری کار نمبری LEF/4134نامعلوم چور لے گئے ہیں۔عبدالغفار نے پولیس تھانہ صدر قصور میں اطلا ع دی ہے


کہ میں رائیونڈ روڈ پر فون پر بات کررہا تھاکہ دوکس آئے اور جھپٹا مار کر فون چھین کرلے گئے ہیں۔مقامی پویس مصروف کاروائی ہے۔
=========================