قصورشہرکو صفائی ستھرائی کے حوالہ سے مثالی شہربنادیں گے

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور( ہمارے پیارے نبی کا فرمان ھے کہ صفائی نصف ایمان ھے اس لئے قصورشہرکو صفائی ستھرائی کے حوالہ سے مثالی شہربنادیں گے۔ان خیالات کا اظہار چیف آفیسرعمران اصغرسندھو یونٹ قصورنے قصورشہرکی مختلف یونین کونسل میں وزٹ کے


دوران صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ حکومت پنجاب وڈپٹی کمشنرقصورفیاض احمدموہل کی خصوصی ہدایات کے پیش نظرکلین اینڈگرین پروگرام کے تحت چیف آفیسرعمران اصغرسندھویونٹ قصورنے شہرقصورمیں صفائی مہم کا آغازکردیا ہے جس کے تحت چیف آفیسرنے ہمراہ رفاقت علی پی اے،عبدالجبارسب انجینئروسینٹری انسپکٹران مختلف یونین کونسلز کا ہنگامی وزٹ کیا اورصفائی ستھرائی چیک کی اورموقع پر تمام ملازمین کواپنی


ڈیوٹی ایمانتداری اورلگن سے سرانجام دینے کی ہدایت کی اورکہا کہ قصور شہرکی صفائی میری اولین ترجیح ہے صفائی میں کسی قسم کی سستی برداشت نہیں کروں گا میں 24گھنٹے عوام کی خدمت کے لئے حاضرہوں جوبھی جائزکام ہوگا وہ فوری طورپر کیا جائیگا۔چیف آفیسرعمران اصغرسندھوکے


اس اہم اقدام پر شہریوں صحافیوں،سماجی حلقوں اوروکلاء نے اخراج تحسین پیش کیا ہے

==========================