حجاب میری پہچان


عورت کا نا محرموں اور اجنبیوں سے اپنےآپ کو ڈھا نپ کر رکھنا اور اپنی ستر کو چھپا کر رکھنا حجاب ہے قرآن پاک میں اللہ تعا لئ نے مختلف سورتوں میں اس کا باقاعدہ حکم دیا ہے. سورہ نور کی آیت نمبر٣١ میں اللہ تعالی نےفرمایا

”مسلما ن عورتوں سےکہوکہ وہ بھی اپنی نگاہیں نیچیں رکھیں اور اپنی عصمت میں فرق نہ آنے دیں اور اپنی زینت کو ظا ہرنہ کر یں سو ا ے اس کے جو ظا ہر ہے اور اپنے گر ہبا نوں پر اپنی اوڑھنیا ں ڈالے رہیں اور اپنی آرائش کوکسی کے سا منے ظا ہر نہ کرے“۔
اورسورہ احزاب کی آیت نمبر٥٩میں اللہ تعالی فرما تے ہیں کہ
“اے نبی اپنی بیویوں اور صا حبزادیوں سے اور مسلما نوں کی عورتوں سے کہدوکہ وہ اپنے اوپر اپنی چادریں لٹکا لیا کرین اس سے بہت جلد ان کی شناخت ہو جایا کرے گی پھر نہ ستا ئی جائیں گی اور اللہ تعالی بخشنے والا مہربان ہے“

ہمارا دین ہمیں اچھی اور پاکیزہ زندگی جینے کی مکمل رہنما ئی دے رہا ہے. انسان اس کے ظا ہری حلیے کی وجہ سے پہچا نا جاتا ہے انسان کے علاقائی، ذہنی اور اخلاقی رجحا نات اس کے ظاہری حلیے سے ظاہر ہو رہے ہوتے ہیں انسا ن کا حلیہ ہی اس کے ظاہر اور باطن کا آئینہ دار ہوتا ہے حلیہ ہماری زندگی میں بہت اہمیت رکھتا ہے اور بحیثیت ایک مسلمان خا تون ہمیں اپنے لباس میں اس چیز کا بہت خیا ل رکھنا چا ہئےکہ ہم ایک مسلمان با وقار خا تون دکھا ئی دیں۔
حجاب یقینا خوا تین کا وقار ہے اور اس کا تعلق براہ راست شرم حیا سے ہے زیادہ پرانی بات نہں ہمارے معاشرے میں دوپٹےاور حجاب کے بغیر باہر نکلنا ایک معیوب بات سمجھی جاتی تھی اور خواتین پردے کا خاص خیال رکھتی تھیں اور بچیوں کو بھی اس بات کی تربیت دی جاتی تھی کہ اپنے پردے کا خیا ل رکھو
لیکن جوں جوں معا شرہ ترقی کرتا گیا اور فیشین آتا گیا تو اس ترقی یافتہ دور کے بہت سے نقصا نات بھی سامنے آے ہیں اور اس فیشن انڈسٹری نے دوپٹے کو عورت کے لباس سے گھٹا دیا ہے اوراس دوپٹے کو خیر آباد کہنے سے، بطور خاص، ہمارے مسلم معاشرےمیں اس کے بہت سے نقصانات سامنے آرہے ہیں
مسلمان معاشرے میں ہر مسلمان خاتون اس کی ایک رکن ہے خواہ وہ مغرب میں رہتی ہو ایشیا میں یا عرب میں۔ کچھ سال پہلےان تمام معا شروں میں ایک مسلمان خا تون ایک باوقار طریقے سے رہتی تھی کیونکہ اس کا حجاب اس کے لئے بہت اہمیت رکھتا تھا لیکن آجکل مادہ پرستی اور فیشن کی جدت نے عورت کو اپنے حجاب سے بے نیاز کر دیا ہے آج کل کی ما ئیں اور بیٹیاں سب اس بات پر مضطرب نظر آتی ہیں کہ دوپٹہ اوڑھنے کی چیز ہے یا سا ئیڈ پر لٹکا نے کی چیز ہے اس پر اکبر آلہ آبادی کا ایک شعر یاد آیا
“بے پردہ کل نظر جو آئیں چند بیبیاں
اکبر زمیں میں غیرت قومی سے گڑھ گیا
پوچھا جو ان سے آپ کا پردہ وہ کیا ہوا؟
کہنے لگیں کہ عقل پہ مردوں کی پڑ گیا”
یہ تو وہی بات ہوی کہ آج کل ہمارے اکثر مرد وں کو یہ ذعم ہوتا ہے کہ ہما ری عورتوں کا کردار بہت پختہ ہے دوپٹہ یا حجاب ہو یا نہ ہو اس سے کوی فرق نہیں پڑتا یہ سب ان کا بھولا پن یا عقل پر پردہ ہی تو ہے .
بھڑکیلا لباس پہن کر بن سنور کر جب عورت باہر نکلتی ہے تو ہر قسم کی نظریں ان پر پڑتی ہیں اس کی ایک مثال میں اپنی زندگی کے ایک واقعے سے دیتی ہوں۔

کچھ سال پہلے جب میرے شوہر پاکستان میں FCPS کی ٹر یننگ میں مصروف تھے تو گھر اور باہر کی تمام ذمہ داریاں سب مجھے سمنبھالنی پڑتی تھیں،بچو ں کے لے خریداری، گھر کا سودا سلف، بل جمع کرانا، وغیرہ وغیرہ سب میرے ذمے تھا، میری ہمسا ئی جوکہ ایک بہت ہی ماڈرن اور جدید فیشن کی رسیا خاتون تھیں،انھوں نے مجھ سے ایک دن پوچھا کہ یہ سب کیسے اکیلے کر لیتی ہیں یہاں کا ماحول تو بہت خراب ہے میں تو جب بھی کسی کام سے باہر جاتی ہوں سب لوگ مجھے عجیب عجیب نظروں سے گھورتے ہیں اور بعض اوقات تو کچھ لڑکے مجھ پر آوازیں بھی کستے ہیں، تو میں نے مسکرا کر جواب دیا کہ بغیر حجاب کیے اور اپنی ستر کو ڈھا نپے بنا آپ با ہر جائیں گی تو ان باتوں کا سامنا تو کرنا ہی پڑے گا اس کے برعکس میں نے انھیں اپنی بات بتای کہ میں حجاب اوڑھ کر با ہر جاتی ہوں تو اکثر بھیڑ میں لوگ مجھے راستہ دے دیتے ہیں،جب بل جمع کرانے بینک جاتی ہوں تو مرد کنارے ہو کر مجھے آگے بڑھنے کو کہتے ہیں، کوئی بھی بات کرتا ہے تو نظریں جھکا کر بات کرتا ہے. یہ سب میرے حجاب کا وقار ہے جس نے مجھے باوقار بنا دیا ہے .
اللہ تعالی نے نفسانی خواہشات سے بچانے کے لئےعورت کو حجاب میں رکھا ہے حجاب عورت کی عفت اور پاکدامنی کا پاسبان ہے اس سے عورت کی شرم وحیا کا اظہار ہوتا ہے حجاب عورت کو حیا کا پیکر بناتا ہے .
ہمارے معاشرے میں بے راہ روی بڑھنے کی ایک بڑی وجہ خواتین کی بے پردگی ہے،آج بھی اس نسل نو میں اپنے تشخص اور پہچا ن کے لئے بیداری کی لہر اٹھ گی ہے اورپورا مغربآ حجاب سے خوف ذدہ نظر آرہا ہے، فرانس اور دیگر ممالک میں حجاب پر پا بندی لگائی جا رہی ہے مختلف تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی لگا نےسے یہ ثابت کیا جا رہا ہے کہ ہم مسلم خوا تین کے تشخص کو نہیں ما نتے، کیو نکہ حجاب مسلمان خواتین کے تشخص کی علامت ہے .جبکہ دیگر سب تہذیبوں کو مانا جا رہا ہے. جب ایک مسلمان عورت اپنے سر کو ڈھانپتی ہے تو اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسے اپنی پہچا ن کا احساس ہے اور وہ اسلامی تہذیب اورثقافت کے لئے سر اٹھا کر کھڑی ہے اوراس سے مغرب خوفزدہ نظر آ رہا ہے .
آج ہم مسلمان خواتین کو سوچنا چاہیے کہ نمودو نمائش کے دور میں آگے بڑھ کر کبھی بھی اپنے لئے کامیابی اور ترقی نہیں پا سکتے بلکہ ہمیں ایک باوقار عورت کے روپ میں معاشر میں اپنا کردار ادا کرنا ہے حجاب سے ہی ہم ایک مسلمان عورت کے طور پر پہچا نے جا تے ہیں اوردنیا کی عورتوں سے منفرد اور با عزت نظر آتے ہیں .
خانہ کعبہ پر بھی غلاف ہے تقدس کی چیزو کو ڈھا نپ کر رکھا جاتا ہے اس لئے عورت کا تقدس اس کے حجاب میں ہے، حجاب عورت کے تشخص کی علامت ہے، عورت کی شرافت کا آئینہ دار ہے، آپ کی نسلوں کی بہترین تر بییت وہی عورت کر سکتی ہے جو با حیا اور باوقار ہو.
حضرت خدیجہ کو عرب سوسائیٹی میں بہت عزت اور وقار سے پہچانا جا تا تھا ان کا کاروبار پورے عرب میں پھیلا ہوا تھا آ پ طاہرہ کے نا م سے پکا ری جاتی تھی اسی طرح حضرت عا ئشہ کی زندگی پر نظر ڈالیں، ہمیں اذواج مطہرات کو اپنا رول ماڈل بنانا چاہیے اور اپنی زندگی کو ان کے نقش قدم پر چلانے کی کوششں کرنی چاہئے، اور جتنا ہو سکے اپنی ستر کو ڈھانپ کر رکھنا چاہیے اور ہمیں چاہئے کہ باہر نکلتے وقت شرعی پردے میں باہر نکلیں اور اپنی پارسائی کی حفاظت کریں تو عورت محفوظ بھی رھتی ہے اور بہترطور پر معاشرےمیں اپنا کردار ادا کر سکتی ہے اور باوقا طریقے سے پہچانی جاتی ہے اور کسی اجنبی کی ہمت بھی نہیں ہوتی کہ اس پر نگاه ڈالے .
اللہ ہم سب ماوں بہنوں اور بیٹیوں پر رحم فرما ے اور اپنے دین پرمکمل عمل کرنے کی تو فیق عطا فرماے کیونکہ یہی بہترین عمل ہے جو ہم نے اپنی آنے والی نسل کو دینا ہے
فرخندہ شاہد
ریاض(سعودی عرب)
=================================