سعودی عرب کے صنعتی شہر الجبیل میں محکمہ ثقافت و ماحولیات کی جانب سے ایک آگاہی نمائش سجائی گئی جس میں نموار آرٹسٹوں کے فن پارے رکھے گئے اور مختلف مصوروں نے حصہ لیا


سعودی عرب (لینا خان)سعودی عرب کے صنعتی شہر الجبیل میں محکمہ ثقافت و ماحولیات کی جانب سے ایک آگاہی نمائش سجائی گئی جس میں نموار آرٹسٹوں کے فن پارے رکھے گئے اور مختلف مصوروں نے حصہ لیا ۔تین دن تک جاری اس نمائش میں تحریم عقیل جن کا تعلق پاکستان سے ہے واحد آرٹسٹ تھی جن کو سعودی آرٹ کونسل کی جانب سے لائیو آرٹ کے لئے منتخب کیا گیا تھا ایک بین الاقوامی پلیٹ فار م پر ۱۷ سالہ تحریم کا اس نمایا ں مقام پر پہچنا سمندر پار پاکستانیوں کے لئے اور خود پاکستان کے لئے فخر ہے۔

============================