قصور سے بہت سی اہم خبریں-

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور کے نواحی علاقے سرہالی روڈ پر دن دیہاڑے موٹر سائیکل سوار ایک شہری کا پرس چھین کر فرار۔اعظم نے پولیس تھانہ میں اطلاع دی ہے کہ سرہالی روڈ پر نامعلوم 125پر آیاا ور میرا پرس چھین کر لے گیا ہے جس میں نقدی رقم موجود تھی۔پولیس تھانہ مصطفے آباد مصروف کاروائی ہے۔
=================================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور یوسی 8 علاقہ پسر پورہ رکن پورہ صاف ستھرائی کا کام ہنگامی بنیادوں پر کیا جارہا ہے عملہ کم ہونے کی وجہ سے سینٹری سپروئزر محمد سرور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو آگاہ کیا جا رہا ہے صفائی نوے ایمان ہے ہمارا کرتے ہوئے صفائی علاقے کی صفائی دن رات محنت کرکے کر رہے ہیں عملہ کم ہونے کی وجہ سے کمی کوتاہی رہ جاتی ہے پھر بھی ہماری کوشش ہے سی او بلدیہ کارپوریشن اور ایڈمنسٹریٹر کی ہدایات پر ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے اور علاقے کی عوام بھی سینٹری ورکر کے ساتھ صفائی میں پورا ساتھ دیتے ہیں علاقہ بسر پورہ کے عوامی سماجی رہنما صابر حسین محمد تنویر گلی نمبر 7 کے حوالے سے بتایا صفائی کا نظام بہترین ہو رہا ہے سینٹری سپروئزر محمد سرور علاقے کو عملہ کم ہونے کی وجہ سے پھر بھی صفائی کا نظام بہترین ہے ہم ضلعی انتظامیہ سے کرتے ہیں ملازمین و کو بھرتی کیا جائے تاکہ لاکے کی صفائی ہنگامی بنیادوں پر ہو سکے صفائی ہونے سے بیماریاں کم ہوتی ہیں اور صحت مند زندگی ہی انسان کو کامیاب بناتی ہے
============================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور ڈپٹی کمشنر قصور فیاض احمدموہل کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن ماہین فاطمہ کا احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحقین میں مالی امداد کی تقسیم کیلئے قائم کردہ ادائیگی سینٹر کوٹ رادھاکشن کا دورہ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ڈپٹی کمشنرفیاض احمدموہل کی ہدایت پر غریب، نادار اور مستحقین کی مالی امداد کی رقوم کی تقسیم کیلئے قائم کردہ ادائیگی سینٹر کوٹ رادھاکشن کا دورہ کیا اور وہاں مستحقین میں احساس پروگرام کے تحت مالی امداد کی تقسیم کرنے کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر حفاظتی انتظامات، صفائی ستھرائی، سیکورٹی سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لیااورمتعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سنٹر میں رقوم کی وصولی کیلئے آنے والی خواتین کے لیے تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
=============================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور ڈپٹی کمشنر قصور فیاض احمدموہل نے ضلعی سطح پر وزیر اعلیٰ پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے مقابلہ جات میں نمایاں پوزیشن ہولڈرز میں چیکس تقسیم کیے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ضلعی سطح پر پینٹنگ، دستکاری، نثرنگاری، مصوری، علاقائی رقص،گائیکی اور تھیٹر کی کیٹگریز کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا تھا جن میں ضلع بھر سے طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی تھی۔ پینٹنگ کے مقابلہ میں پہلی پوزیشن عائشہ صادق، دوسری پوزیشن سجاد علی اور تیسری پوزیشن مہرین اصغر نے حاصل کی۔ دستکاری کے مقابلہ میں پہلے نمبر پر نبیلہ صابر، دوسرے نمبر پر رومیسہ لیاقت اور تیسرے نمبر پر محمد حامد رہے۔ نثر نگاری میں پہلی پوزیشن ماہ نور ارشد، دوسری پوزیشن مریم یٰسین اور تیسری پوزیشن ماہ نور مشتاق نے حاصل کی۔ اسی طرح تھیٹر کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن محمد اعجاز گروپ، دوسری پوزیشن مشاہد گروپ جبکہ تیسری پوزیشن حمیرا گروپ نے حاصل کی۔ علاقائی رقص میں مہوش گروپ پہلے، متین گروپ دوسرے اور ساحل ناصر گروپ تیسرے نمبر پر رہے۔ گائیکی کے مقابلہ میں محمد اعظم نے میدان مارا جبکہ منیش اقبال دوسرے اور فائز صدیق تیسرے نمبر پر رہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر فیاض احمدموہل کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے وزیراعلیٰ پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے پلیٹ فارم سے طالبعلموں کو اپنے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع میسر آئے ہیں۔ طلبہ و طالبات کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے نصابی سرگرمیوں کیساتھ غیرنصابی سرگرمیوں کو بھی یکساں اہمیت دینا موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
==========================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور ڈپٹی کمشنر قصور فیاض احمد موہل کی زیر صدارت ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے حوالے سے محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو محکمہ ہیلتھ کے افسران نے بریفنگ دی۔ اجلاس میں انڈرائیڈ فون پر بھیجی گئی مختلف ہاٹ سپاٹس ڈینگی سرویلنس سرگرمیوں، ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس‘ٹی پی وی سرگرمیوں اورڈینگی ہیلپ لائن پر مختلف شکایات اور انکے حل کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ موسم ڈینگی مچھر کی افزائش کیلئے ساز گار ہے تمام محکمہ جات ڈینگی کی روک تھام کیلئے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ہاٹ سپارٹس کوریج کو سوفیصد یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کے عمل کو مزید مربوط انداز میں کیا جائے۔ڈینگی ہیلپ لائن پر موصول ہونیوالی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اس کے علاوہ ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس کو مزید بہتر کیا جائے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی سستی کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔

==============================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصورکے گردو نواح میں دو مختلف واقعات میں دو جواں سالہ لڑکیوں کو اغواء کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق موضع برج کلاں گنڈا سنگھ کے نزدیک اسد وغیرہ چار ملزمان نے بشارت علی کے گھر داخل ہو کر اس کی 23 سالہ بہن گلشن بی بی کو اغواء کر لیا۔ اس کے علاوہ پیر گھرانہ کوٹ رادھاکشن کے نزدیک بابر وغیرہ نے نعیم زاہد کی 21 سالہ بیٹی بسیرت بی بی کو اغواء کر لیا پولیس نے علیحد علیحدہ مقدمات درج کر لیے۔
==========================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور الجنت میرج ہال پتوکی میں براتیوں نے جیب تراشی کے الزام میں ایک پاپڑ بیچنے والے نوجوان محنت کش کو مبینہ تشدد کرکے ہلا ک کر دیا۔وزیر اعلی پنجاب لا نوٹس آئی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی تفصیلات کے مطابق محنت اشرف عرف سلطان پاپڑ بیچ کر اپنے بال بچوں کو پیٹ پالتا تھا گزشتہ رو ز وہ الجنت میرج ہال کے باہر پاپر فروخت کر رہا تھا کہ جہاں پر نور دین کے بیٹے آصف کی موضع موکل سے بارات آئی ہوئی تھی اس دوران کسی باراتی نے اس پر جیب تراشی سے موبائل فون چوری کرنے کا الزام لگا دیا اور چند باراتیوں نے اکٹھے ہو کر اس پر مبینہ تشدد شروع کر دیا اور اس کو اٹھا کر میرج ہال کے اندر لے گئے جہاں پر اسے ٹھڈوں، مکوں اور تھپڑو ں سے مبینہ تشدد کا نشانہ بناتے رہے جس سے وہ موقعہ جانبحق ہو گیا۔ اس دوران انتہائی افسوس ناک امر یہ کہ اس کی نعش میرج ہال کے اندر پڑی تھی جہاں پر تما م باراتی موجود تھے اور اس کی نعش کی موجودگی میں تمام براتی کھانا کھاتے رہے۔ دوسری طر ف وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب اس خطر ناک واقعہ کا نوٹس لے لیا جس پر پتوکی سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے شادی ہال کے مینجر سمیت 12 باراتیوں کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا تا ہم پولیس مصروف تفتیش ہے۔
==========================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصورکے گردو نواح میں متعدد افراد گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق موضع تارا گڑھ گنڈا سنگھ کے نزدیک چار ڈاکوؤں نے نوید اکرم سے چوبیس ہزار روپے کی نقدی چھین لی۔ کمال چشتی چوک کے نزدیک تین ڈاکوؤں ایک معروف بیکری میں داخل ہوئے اور مینجر نعیم سے ایک لاکھ ستاسی ہزار روپے کی نقدی لوٹ کر لے گئے۔ موضع نیکے قصور کے نزدیک چار ڈاکو سیف الرحمن کے گھر داخل ہوئے اور ڈیڑھ تولہ طلائی زیورات، تیس ہزار روپے کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے۔ بستی قطب شاہ کنگن پور کے نزدیک دو ڈاکوؤں نے حمید اللہ کے ڈرائیور سے چوتیس ہزار روپے کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ حبیب آباد روڈ صدر پتوکی کے نزدیک چار ڈاکوؤں نے عامر سے اس کی موٹر سائیکل، نقدی اورموبائل فون چھین لیا۔ موضع فتح والا سٹی پھولنگر کے نزدیک ڈاکوؤں نے امین سے اس کی موٹر سائیکل اور نقدی چھین لی۔ درس بابا شیر بہادر سٹی پھونگر کے باہر سے نامعلوم ملزمان نے امجد علی کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔ گوگیرہ نہر پل سرائے مغل کے نزدیک چار ڈاکوؤں نے وقاص سے چار تولہ طلائی زیورات اور نقدی چھین لی۔ نادرا آفس چونیاں کے باہر سے نامعلوم ملزمان نے طیب کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔ کوڑے سیال قبرستا ن کے نزدیک سے مصطفی کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی۔ تلونڈی الہ آباد کے نزدیک سے ایک مدرسے کے باہر کھڑی ہوئی غلام محمد کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی۔ سبزی منڈی سٹینڈ قصور کے نزدی سے نامعلوم ملزمان نے مختار کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔ شکیل ٹاؤن کھڈیاں کے نزدیک سے وقاص کی اپنے گھر کے باہر کھڑی ہوئی موٹر سائیکل چوری ہو گئی۔ بستی باغبانپورہ کھڈیاں کے نزدیک سے نامعلوم ملزمان شوکت علی کا رکشہ چوری کر کے لے گئے پولیس نے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے۔

============================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور کے نواحی گاؤں ساندہ کلاں کچا پکا روڈ کھڈیاں خاص ضلع قصور کے متاثرین پریس کلب کا قصور میں پہنچ گئے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ غنڈہ عناصر دھمکیاں دے رہے ہیں، فصل اجاڑ رہے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب ہمیں فوری تحفظ دیں۔ قبضہ گروپ نے اندھیر نگری مچا دی ہے، بشیر ظفر نے قبضہ مافیا گروپ بنا رکھا ہے، غریب اور بے بس عوام کی زمینوں پر قبضہ کرتے ہیں، محکمہ ریونیو بے بس ہو گیا ہے، پندرہ سال سے ٹھیکہ ملتا رہا اور اب 2019 سے قبضہ کر لیا ہے، تفصیلات کے مطابق محمد ادریس کی تقریبا آٹھ کنال زمین ہے جس کا ٹھیکہ 2004سے بشیر ظفر سے ملتا رہا اور 2019 کو زمین پر بے ایمان ہو گیا اور زمین پر قبضہ کر لیا۔ متاثرہ خاندان نے پریس کلب قصور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری زمین پر بشیر ظفر، اور دیگر غنڈہ عناصر نے زمین کو ھرپ کرنے کا منصوبہ بنا لیا، کھلی کچہری قصور میں پیش ہوئے انتظامیہ نے زمین کی ملکیت میری بتائی، ادریس نے کاغذات میں فوت ظاہر کرکے زمین ھرپ کرلی، ادریس کو جب معلوم ہوا کہ مجھے فوت کر کے زمین پر قبضہ کر لیا ہے، دریس نے قانون کا دروازہ کھٹکھٹایا، قبضہ گروپ نے کیس کو ایسا الجھا یا کہ مجھے قبضہ دینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ قبضہ گروپ نے بڑی صفائی کے ساتھ میری ملکیت کو ختم کیا۔اب ریونیو آفس کو سمجھایا کہ ادریس زندہ ہے اور میں اس کا مالک ہوں، میری زمین کا تبادلہ میرے بھائی کے ساتھ ظاہر کر کے قبضہ کرلیا،ریونیو دفتر میں میری ملکیت موجود ہے اور انتظامیہ نے مجھے قبضہ لے کر دیا لیکن اب غنڈہ عناصر حملہ آور ہو گئے ہیں، میری فصل برباد کر رہے ہیں، لڑائی جھگڑا کرتے ہیں ہماری فصل بھی بی اجاڑ دیتے ہیں اور حراساں کرتے ہیں، متاثرین بچوں سمیت پریس کلب قصور میں احتجاج ریکارڈ کروایا، انہوں نے وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے غنڈہ عناصر سے محفوظ کیا جائے اور میری زمین پر ناجائز قبضہ کرنے اور فصل اجاڑنے پر کاروائی کی جاۓ۔

=============================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور بس ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے تین ارکان گرفتارملزمان کے قبضے سے لوٹی گئی لاکھوں روپے کی نقدی، موبائل فون اور اسلحہ برآمد مزید تفتیش جاری۔ تھانہ مصطفی آباد پولیس کی کاروائی، بس ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ کے تین ارکان گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے لوٹی گئی لاکھوں روپے کی نقدی، موبائل فون اور اسلحہ برآمد۔ ملزمان سواریوں کے بھیس میں بس میں سوار ہوتے اور ویران مقام پر لوٹ مار کرتے تھے۔ ملزمان نے چند روز قبل مصطفی آباد کے علاقہ میں لاہور سے آنیوالی کوچ میں سوار مسافروں کو لوٹا تھا۔ملزمان انتہائی خطرناک ہیں جو ڈکیتی مزاحمت پر فائر مارنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ ملزمان نے دوران تفتیش قصور سمیت مرید کے اور فیروز والا میں دو درجن وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ تھانہ مصطفی آباد پولیس نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی سے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیاہے مزید تفتیش جاری۔
======================
قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور نواحی گاوں تریڈا مکھنے والا میں ماں کو بیٹے نے غیرت کے نام پر کلہاڑی کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیامقامی پولیس نے نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔نواحی گاوں تریڈا مکھنے والا میں ماں کو ملزم اشرف نے غیرت کے نام پر کلہاڑی کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا،قتل کرنے بعدملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ تھانہ کنگن پور پولیس اور کرائم سین کی ٹیم نے نعش کو تحویل میں لیکر کاروائی کا آغاز کر دیا۔ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔پولیس تھانہ کنگن پور۔
==========================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور کے نواح جھیل موڑ چھانگا مانگا کے قریب موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ایک شخص ہلاک جبکہ بیوی اور بچہ دونوں زخمی ہوگئے۔غلام مجتبیٰ اپنی بیوی رخصانہ بی بی اور بچے عبدالرافع کے ساتھ موٹر سائیکل پر چونیاں سے چھانگا مانگا جارہا تھاکہ جھیل موڑ چھانگا مانگا کے قریب ایک اینٹوں سے لوڈ ٹریکڑ ٹرالی سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں غلام مجتبی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ اسی بیوی اور بچہ دونوں زخمی ہوگئے۔پولیس تھانہ چھانگا مانگا مصروف کاروائی ہے۔

========================

========================