ہنسنا منع ہے


جدہ کی ڈائری۔۔ امیر محمد خان
==========================
سعودی عرب میں ویثر ن 2003ء کی روشنی میں ولی عہد شہزادہ محمد سلمان کے احکامات کی روشنی میں جہاں سعودی عرب کی معیشت کی مظبوطی ، ملک کے استحکام اور سعودی عوام کی فلاح بہبود و مراعات کیلئے بے شمار اقدامات کئے ہیں وہیں انہوں نے نہ صرف سعودی عوام کو اپنے اہل خانہ کی تفریحی کے مواقع فراہم کئے ہیں سعودی عوام کی تفریحی کے ساتھ ساتھ اس بات کے بھی احکامات دئے ہیں کہ یہاں موجود دیگر ممالک کے رہائش پذیر لوگوں اور انکے اہل خانہ کو بھی اپنی ثقافت پیش کرنے اور تفریحات کے پروگرام مرتب کئے جائیں، سعودی عرب کے شہروں ریاض، جدہ

اور دیگر شہروں میں بڑے بڑے تفریحی پروگرام منعقد ہوتے رہے ہیں جہاں ہزاروں کی تعداد مقامی آبادی اور دیگر ممالک کے افراد و انکے اہل خانہ بھی اس سے لطف اٹھاتے ہیں اس سلسلے میں سعودی انٹرٹینمٹ اتھارٹی کا بھی قیام عمل میں آیا ہے جسکے وزیر ترکی الشیخ ہین، ایشن پروگرامز کے انعقاد کیلئے اتھارٹی کے مشیر نوشین وسیم پیش پیش رہتی ہیں، قانون کے مطابق کسی بھی تفریحی پروگرام کیلئے انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی منظوری ضروری ہے جد ہ میں جمعہ 25 مارچ شام سات بجے پاکستان کے مایہ ناز مزاحیہ فنکار شکیل صدیقی مزاحیہ فنکار عامر ریمبو کے ہمراہ جدہ میں مقیم ایشن کمیونٹی کے پروگرام ”ہنسنا منع ہے“ میں اپنے فن کا مظاہر ہ کرینگے، انکے ہمراہ فلم اور ٹی وی کے اداکار و فلم ساز تنویر جمال بھی شرکت کرینگے یہ رنگارنگ تقریب جس میں پانچ ہزار افراد کی آمد متوقع ہے سعودی کاروباری شخصیت فہد الغامدی اور محمد اسکندر نے تقریب کا اہتمام کیا سعودی انٹر ٹینمٹ اتھارٹی کی منظوری سے کیا ہے، اس رنگا رنگ تقریب میں ہر عمر کے ایشین خواتین حضرات وبچوں کی تفریح کا اہتمام کیا گیا ہے، کھانے پینے کے اسٹالز، میجک شوز، سعودی ثقاتی رقص اور گیت ،فائر شو، میوزیکل بینڈز، قرعہ اندازی کے ذریعے انعامات کا اعلان کیا گیا، گزشتہ دنوں اس متوقع یادگار تقریب کی تفصیلات سعودی عرب میں عالی شان و کامیاب تقاریب کا اہتمام کرنے والی سعودی انٹرٹینمٹ اتھارٹی کی مشیر نوشین وسیم نے پاکستان جرنلسٹس فورم کے اراکین سے ایک ملاقات میں بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس رنگارنگ تقریب میں داخلہ بذریعہ ٹکٹ ہوگا جو آ ن لائین حاصل کیے جاسکتے ہیں، نوشین وسیم نے کہا کہ ولی عہد محمدبن سلمان کے حکم پر سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے وزیر ترکی الشیخ کی خواہش ہے سعودی عرب میں جہان سعودی عوام کی تفریح کے پروگراموں کا انعقاد ہو وہیں سعودی عرب میں موجود دیگر ممالک کے اہل خانہ کیلئے منظم تفریح پروگراموں کا انعقاد ہو۔ انہوں نے بتایا کہ مئی سے شروع ہونے والے ”موسم جدہ‘میں بھی بڑے پیمانے پر تقریبات کا اہتمام ہو گا جس میں کوشش ہے کہ یہاں رہائش پذیر دیگر ممالک کے لئے علیحدہ علیحدہ تفریحی پروگراموں کا انعقات ہو۔ انہوں نے بتایا کہ تفریح پروگراموں کی اجازت سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی قانونی طور پر لینا ضروری ہے۔ نوشین وسیم نے توقع ظاہر کی کہ ایشن کمیونٹی 25مارچ کواپنے اہل خانہ کے ہمراہ ”ہنسنا منع ہے“ کے نام سے منعقدہ پروگرام میں بھی بڑے پیمانے پر شرکت کرکے اسے کامیاب بنائے گی۔

سائیں مخدوم غلام محمد میمن کیلئے تعزیتی تقریب
پاکستان کمیونٹی کی معروف شخصیت ڈاکٹر منصور میمن کے والد محترم سائیں مخدوم غلام محمد میمن گزشتہ دنوں اس جہان فانی سے کوچ کرگئے انا للہ والہ راجعون، مرحوم سابقہ سرکاری اہلکار، کراچی و دیگر شہروں میں کمشنر رہے، اسکے علاوہ مرحوم علم دوست، ڈدمت گزار، ادیب،اعلی درجے کے کامیاب افسر،صوفیانہ جذبہ رکھنے والے، ایک پیارے انسان، نیک باپ بہترین دوست، غریبوں کے مددگار، تاریخ سے آشناء شخصیت کے مالک تھے، انکی تدفین کے بعد قونصل جنرل جدہ خالد مجید نے اپنی علالت کے باوجود اپنی رہائش گاہ پر ایک تعزیتی تقریب کا اہتمام کیاجس میں مرحوم کے صاحبزادوں، مخدوم ڈاکٹر منصور میمن، مخدوم مشتاق احمد اور دیگر عزیزوں نے شرکت کی ، تعزیتی تقریب میں جدہ کے ہر مکتبہ فکر کے افراد، قونصیلٹ کے افسران نے بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر ڈاکٹر منصور میمن نے مختصر خطاب میں شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے قونصل جنرل خالد مجید اور قونصلیٹ کے افسران کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مرحوم والد کی مکہ المکرمہ تدفین میں انکا ساتھ دیا ڈاکٹر میمن نے کہا شکریہ ادا کیا جنہوں نے دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات کے ذریعے انہیں سہارہ دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے گھر پاکستان میں بھی احباب کا رش رہا جن میں بہت سے دوست احباب اور رشتے دار ہمارا دکھ بانٹنے تشریف لائے جن میں ہمارے ذاتی دوست، رشتہ دار، اعلیٰ بیوروکریٹس، چیف سکریٹری سندھ اور دوسرے کئی سکریٹریز، انجینئرز، ڈاکٹرز اور اعلی افسران نے فون کالز پہ رابطہ رکھا اور ہمارے دکھ میں شریک ہوئے۔ وزیر اعلیٰ سندھ، سول اور عسکری حکام بھی فون کالز کے ذریعے رابطے میں رہے۔
ان مسلم ممالک کے سفیروں اور سفارتی افسران، انتہائی مخلص خاندانوں کے دوستوں اور رشتہ داروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مکہ میں بابا کے جنازے میں شرکت کی۔اس موقع پر قونصل جنرل خالد مجید نے کہاکہ سائیں غلام محمد ہمارے سینئر ساتھی تھے انکے لئے تعزیتی تقریب کا اہتمام کرنا انکا فرض تھا۔
پاکستان اوؤرسیز کمیونٹی کی گلوبل کی تقریب
ریاض میں چیئرمین پی او سی گلوبل سعودی عرب چوہدری اظہر وڑائچ کی سربراہی میں پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل وومن ونگ سعودی عرب کی مرکزی باڈی کا اعلان کر دیا گیا جس میں مختلف مکتبہ فکر (ڈاکٹرز، ٹیچرز، انجینئرز، فنانس ایکسپرٹ، بزنس ویمنز، وکلا) جیسے شعبوں سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت خواتین کو باقائدہ نوٹیفیکیشن جاری کئے گئے۔ پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل وومن ونگ سعودی عرب کی افتتاحی قریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چوہدری اظہر وڑائچ کا کہنا تھا کہ وومنز ونگ کے قیام سے اوورسیز پاکستانی خواتین کو درپیش مشکلات اور انکے ممکنہ حل کے لئے بھرپور کوشش کی جائے گی، انکا مذید کہنا تھا کہ کسی بھی قوم کی ترقی اس وقت تک ممکن نہیں کہ جب تک اس کے مرد اور خواتین شانہ بشانہ نہ چلیں۔ وومن ونگ سعودی عرب کی نامزد صدر نمیرہ محسن کا کہنا تھا کہ ہمارا فورم دیار غیر میں پاکستان خواتین کو
درپیش مسائل اور انکے حل کے لئے سفارتخانہ ہاکستان گے تعاون کے ساتھ اپنی بھرپور خدمات سرانجام دے گا۔۔ تقریب کے آخر میں نامزد عہدیداران جنرل سیکرٹری وردا رضا، فنانس سیکرٹری کومل حمزہ، صدر ویسٹرن ریجن بنت الحسن، صدر ریاض، ام ابراہیم قریشی، نائب صدر لیگل افیئر عالیہ زرار خان، نائب صدر افشاں ملہان، نائب صدر میڈیکل کور ڈاکٹر سدرہ اعظم، نائب صدر میڈیا فائزہ جنید، نائب صدر ایسٹرن ریجن نائلہ افضال اور نائب صدر میڈیکل کور ایسٹرن ریجن نابیہ داؤد کو نوٹیفکیشن دئیے گئے اور کیک بھی کاٹا گیا۔
انٹرنیشنل اوؤرسیز فورم کے صدر حاجی عثمان کی سالگرہ کی تقریب
جدہ میں پاکستان انٹرنیشنل اوورسیز فورم کی جانب سے، فورم کے *صدر حاجی عثمان کی سالگرہ کے کیک کاٹنے کی تقریب و مشیر اوورسیز پاکستانی نوید شریف کے اعزاز میں جدہ میں سادہ مگر پر رونق تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں فورم کی سکریٹری جنرل ڈاکٹر روزینہ شاہین ، چیئرمین سعودی عرب چیپٹر کے محی الدین خان، میڈیا انفارمیشن و مینجمنٹ کے سکریٹری عتیق الرحمن دوسرے سینئیر ممبر اعظم عبداللہ، چوہدری خالد، شہزاد چوہان، طیب خان جواد حنیف نے شرکت کی۔ پاکستان انٹرنیشنل اوورسیز فورم کے عہدیداران و ممبرانز کے علاوہ پروگرام میں قومی یکجہتی فورم کے بانی و کنوینر ریاض بخاری ، پیپلزپارٹی کے سعودی عرب میں صدر تصور چوہدری ، نون لیگ کے چئیرمین چوہدری اکرم عوامی نیشنل پارٹی کے صدر نوشیروان خٹک نے مہمان خصوصی نوید شریف و حاجی عثمان کے والد گرامی حاجی عبدالحمید و پاکستان قونصلیٹ جدہ کے قونسلر پریس سید حمزہ سلیم گیلانی نے شرکت کی۔عشائیہ کے بعد حاجی عثمان نے سالگرہ کا کیک کاٹا اور محفل موسیقی منعقد ہوئی ۔تقریب کے درمیان میں مشیر اوورسیز پاکستان نوید شریف نے فورم کے عہدیداروں سے ملاقات کی اور ان کو ہدایت کی کہ وہ پاکستان ایمبیسی و قونصلیٹ کی مشاورت کے ساتھ مل کر کام کریں اور پاکستان کے بہتر امیج و مفاد اور قونصلیٹ کی گائڈ لائینز کو فالو کریں۔

===================================