الاحساء ریجن سعودی عرب میں سماجی شخصیت ڈاکٹر نعیم رانا الموسی ہسپتال کے اعزاز میں مقامی ڈاکٹرز کی طرف سے خصوصی الوداعی تقریب و عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں مہمان خصوصی ندیم اختر چوہدری صدر( پی او اے ایف انٹرنیشنل )سعودی عرب ،فوکل پرسن پاکستان ایمبیسی سعودی عرب مدعو تھے


الاحساء ریجن سعودی عرب میں سماجی شخصیت ڈاکٹر نعیم رانا الموسی ہسپتال کے اعزاز میں مقامی ڈاکٹرز کی طرف سے خصوصی الوداعی تقریب و عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں مہمان خصوصی ندیم اختر چوہدری صدر( پی او اے ایف انٹرنیشنل )سعودی عرب ،فوکل پرسن پاکستان ایمبیسی سعودی عرب مدعو تھے ۔ اس موقع پر ندیم اختر چوہدری نے ڈاکٹرز اور کمیونٹی کے مسائل سنے اور سفیر پاکستان سعودی عرب امیر خرم راٹھور کی سرپرستی میں ان مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور اوورسيز کیلئے ایمبیسی کی خدمات پر بریفنگ دی اور مزید کہا ڈاکٹرز ناصرف ملکی معیشت کی مضبوطی کا سبب ہیں بلکہ پوری انسانیت کے مسیحا ہیں جنہوں نے جانوں پر کھیل کر انسانیت کو کرونا سے بھی بچانے میں مثالی و تاریخی اور ناقابل فراموش کارنامہ سرانجام دیا جس پر ڈاکٹرز خراج تحسین کے مستحق ہیں مزید ندیم اختر چوہدری کی طرف سے ایمبیسی کی خدمات پیش کرنے پر ڈاکٹرز کیمیونٹی نے


اطمینان کا اظہار کیا، دیگر اہم شخصیات میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شبیر خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعبہ ریسرچ ملک فہد ہسپتال ، ڈاکٹر پروفیسرایوب ملک فیصل یونیورسٹی ، ڈاکٹر مناظرخان ملک فہد ہسپتال، ڈاکٹرظہورالحسن کنگ فہدہسپتال، ڈاکٹر ظہیر بابر ڈائریکٹر العیون جنرل ہسپتال، انجینئر علیم الدین پاشا آرامکو ہیلتھ کئیر سنٹر، ڈاکٹر پرویز بلوچ المانا ہسپتال،اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عتیق الرحمن ملک فہد ہسپتال،ڈاکٹر نذیر کنگ فیصل ہسپتال، ڈاکٹر عدنان رضوی دانا ڈینٹل کلینک،ڈاکٹر خالد کنگ فیصل ہسپتال،احسان رانا کنگ فہد ہسپتال اور دیگر کمیونٹی کی شخصیات شامل تھیں۔تقریب کے آخر میں ندیم اختر چوہدری اور کیمونٹی کی طرف سے ڈاکٹر نعیم رانا کی خدمات کو سراہا اور قومی تہواروں اور دیگر فلاحی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کا عزم کیا اور ڈاکٹر نعیم رانا نے تہہ دل سے تمام کیمونٹی کا شکریہ ادا کیا۔

================================