چیئرمین پی او سی گلوبل سعودی عرب چوہدری اظہر وڑائچ کی سربراہی میں پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل وومن ونگ سعودی عرب کی مرکزی باڈی کا اعلان کر دیا گیا


سعودی عرب(لینا خان) منطقہ شرقیہ
چیئرمین پی او سی گلوبل سعودی عرب چوہدری
اظہر وڑائچ کی سربراہی میں پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل وومن ونگ سعودی عرب کی مرکزی باڈی کا اعلان کر دیا گیا جس میں مختلف مکتبہ فکر (ڈاکٹرز، ٹیچرز، انجینئرز ، فنانس ایکسپرٹ، بزنس ویمنز، وکلا) جیسے شعبوں سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت خواتین کو باقائدہ نوٹیفیکیشن جاری کئے گئے۔

پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل وومن ونگ سعودی عرب کی افتتاحی قریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چوہدری اظہر وڑائچ کا کہنا تھا کہ وومنز ونگ کے قیام سے اوورسیز پاکستانی خواتین کو درپیش مشکلات اور انکے ممکنہ حل کے لئے بھرپور کوشش کی جائے گی، انکا مذید کہنا تھا کہ کسی بھی قوم کی ترقی اس وقت تک ممکن نہیں کہ جب تک اس کے مرد اور خواتین شانہ بشانہ نہ چلیں۔
ہی او سی گلوبل وومن ونگ سعودی عرب کی نامزد صدر نمیرہ محسن کا کہنا تھا کہ ہمارا فورم دیار غیر میں پاکستان خواتین کو درپیش مسائل اور انکے حل کے لئے سفارتخانہ ہاکستان گے تعاون کے ساتھ اپنی بھرپور خدمات سرانجام دے گا۔
صدر پی او سی گلوبل سعودی عرب ریاض امتیاز احمد کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد نئے آنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو مقامی قوانین کے متعلق اگاہی دینا اور پاکستانی ثقافت کو دنیا بھر میں اجاگر کرنا ہے، انکا مزید کہنا تھا کہ پی او سی گلوبل نے جس طرح مختصر عرصے میں اوورسیز کی نمائندہ جماعت بن گئی وہ قابل ستائش ہے اور انشااللہ پی او سی گلوبل کے پلیٹ فارم سے اوورسیز کی فلاح و بہبود اور مسائل کو حل کرنے میں ہر ممکنہ کاوش بروئے کار لائی جائے گی۔ انہوں نے پی او سی گلوبل وومن ونگ کی تمام عہدیداران کو مبارکباد دی۔ تقریب کے آخر میں نامزد عہدیداران جنرل سیکرٹری وردا رضا، فنانس سیکرٹری کومل حمزہ، صدر ویسٹرن ریجن بنت الحسن، صدر ریاض، ام ابراہیم قریشی، نائب صدر لیگل افیئر عالیہ زرار خان، نائب صدر افشاں ملہان، نائب صدر میڈیکل کور ڈاکٹر سدرہ اعظم، نائب صدر میڈیا فائزہ جنید، نائب صدر ایسٹرن ریجن نائلہ افضال اور نائب صدر میڈیکل کور ایسٹرن ریجن نابیہ داؤد
کو نوٹیفکیشن دئیے گئے اور کیک بھی کاٹا گیا۔

==============================