بھارت میں لمبے بال رکھنے والے طلبہ کے بال کاٹ دیئے گئے

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر ہاپور کے ایک اسکول میں لمبے بال رکھنے پر 84 طلبہ کے بال کاٹ دیے گئے۔

اسکول اسمبلی میں بال لمبے رکھنے پر اسکول پرنسپل کی جانب سے سزا کے طور پر نویں سے بارہویں جماعت کے 84 طلبہ کے بال کاٹے گئے۔
اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طلبہ کو لمبے بال رکھنے سے منع کیا گیا ہے، یہ اسکول کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے جبکہ طلبہ کو بار بار تنبیہ بھی کی گئی تھی۔

دوسری جانب طلبہ کے والدین نے اسے ذلت آمیز اقدام قرار دیتے ہوئے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے شکایت بھی کی ۔

ایک طالبعلم کا کہنا تھا کہ پرنسپل نے ہمیں کہا کہ الگ ایک قطار میں کھڑے ہوجاؤ جس کے بعد ہمیں گھٹنوں پر بٹھا کر ہمارےبال کاٹنا شروع کردیے۔