قصور شہر سے بہت سی اہم خبریں۔

قصور شہر سے بہت سی اہم خبریں۔
=====================

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)منڈی عثمانوالہ میں کھیتوں میں ہل چلاتے ہوئے ایک شخص جاں بحق۔منڈی عثمانوالہ کا رہائشی شفیق اپنے کھیتوں میں ہل چلا رہا تھاروٹاویٹر چلاتے وقت اچانک اس کی چادرٹریکڑ میں پھنس گئی جس کے نتیجہ میں وہ ٹریکٹر کے نیچے گرا اور موقع پر جاں بحق ہوگیا جانبحق ہونے والا 35 سالہ شفیق تین بچوں کا باپ تھا پولیس تھانہ منڈی عثمانوالہ مصروف کاروائی ہے۔
====================================

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے ) پولیس کی شاندار کارکردگی،ماہ فروری کے دوران ڈکیتی معہ قتل سمیت83 سے زائدسنگین وارداتوں میں ملوث14خطرناک ڈکیت گینگ کے37ارکان سمیت962جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے قبضہ سے28لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ،بھاری مقدار میں منشیات، ناجائز اسلحہ،پتنگیں اور ڈور کی چرخیاں برآمد کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصورمحمد صہیب اشرف کی خصوصی ہدایات پر شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے پولیس نے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کیے، ضلع کے داخلی و خارجی راستوں سمیت اہم مقامات پر سپیشل ناکہ جات لگائے گئے،سول پارچات میں اہلکاروں نے ڈکوئے آپریشن کیے، اہلکاروں نے رکشوں اورپرائیویٹ موٹرسائیکل پر سوار ہو کر شدید سردی میں ڈیوٹی سر انجام دی، جس کا مقصد عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانا اور سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کو یقینی بنانا تھا۔پولیس کی مسلسل محنت کے نتیجہ میں پولیس نے ماہ فروری کے دوران بین الاضلاعی خطرناک ڈکیت گینگ سمیت14گینگز کے37ارکان کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے28لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ اور مختلف قسم کا جدید ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا۔دوران تفتیش ملزمان نے ضلع قصور میں 83سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔اسی طرح ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف خصوصی مہم کے دوران163 ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے02کلاشنکوف، 10رائفل،13بندوق،139پسٹل اور12میگزین برآمد کرکے مقدمات درج کیے، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے120بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے66کلوگرام چرس،2 کلوگرام ہیروئن، آدھا کلو گرام افیون، 2047لیٹر دیسی شراب،390لیٹر لاہن اور10 چالو بھٹیاں برآمد کرکے مقدمات درج کیے گئے، ماہ فروری کے دوران13قمار بازی کے اڈوں پر ریڈز کیے گئے 67ملزمان کو گرفتار کرکے داؤ پر لگی ایک لاکھ30ہزار روپے کی رقم برآمد کرکے مقدمات درج کیے گئے،اسی طرح ماہ فروری کے دوران گڈی وڈور بنانے، بیچنے اور اڑانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 166مقدمات درج کر کے 191ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 7000پتنگیں اور 600ڈور کی چرخیاں برآمد کی گئیں، ایک ماہ کے دوران اتنی بڑی گرفتاریوں سے سنگین جرائم میں واضح کمی ہوئی۔ ڈی پی اوقصور نے کہا قصور پولیس کا ہر ایک جوان شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے دن رات کوشاں ہے، باقی ماندہ ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے سپیشل ٹیمیں کام کررہی ہیں جنہیں بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

========================================

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)ڈپٹی کمشنر قصورفیاض احمد موہل کے زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے پہلے روز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس گزشتہ رات ڈی سی کیمپ آفس میں منعقد ہوا۔ جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر محمد لائیق چوہدری،ڈی ایچ او پروینٹو سروسز ڈاکٹر عبدالقادر، ڈی ایچ او میڈیکل سروسز ڈاکٹر حفیظ الرحمن، پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر امتیاز احمد اولکھ، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر محمد آصف موجود تھے جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز قصور اورنگزیب سدھو، چونیاں خرم حمید، پتوکی عمر سرور، کوٹ رادھاکشن ماہین فاطمہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کو بتا یا گیا کہ ضلع میں پولیو مہم کامیابی کیساتھ جاری ہے اور پہلے روز2لاکھ 35ہزار855 سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلوائے گئے ہیں۔ مہم کے دوران مہمان اور دوسرے اضلاع سے آنیوالے3ہزار 965 بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائے گئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ پولیو مہم کو سو فیصد کامیاب کیا جائے اور ضلع میں کوئی بھی بچہ قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔

=========================================

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ار کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقادکیا گیا۔ ڈپٹی کمشنرفیاض احمد موہل نے ڈی سی کمپلیکس کے لان میں عوام الناس کے ریونیو سے متعلق مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ارشد بھٹی، اسسٹنٹ کمشنر قصور اورنگزیب سدھو اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ریو نیو خدمت سروسز میں فرد اور انتقال کا اجراء، درستگی ریکارڈ، رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ، ڈومیسائل کا اجرااور دیگر ریونیو اور دیگر مسائل کاازالہ کیاگیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ریونیو عوامی خدمت سروسز پنجاب حکومت کااحسن اقدام ہے جس سے شہریوں کو بھرپور ریلیف میسر آرہاہے۔ انہوں نے شہریو ں سے اپیل کی کہ وہ اپنے ریونیو سے متعلقہ مسائل کے حل کیلئے ریونیو خدمت سروسزمیں تشریف لائیں۔ علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی عمر سرور‘اسسٹنٹ کمشنر چونیاں خرم حمید اور اے سی کوٹ رادھاکشن ماہین فاطمہ نے اپنی اپنی تحصیلوں میں ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد کیا اور عوام الناس کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے۔


============================================

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے) ضلعی انتظامیہ خودساختہ مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام، پرائیس کنٹرول کمیٹیاں کاغذات تک محدود، بیوروکریسی کی نااہلی کی سزا عوام کو ملنے لگی تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں تاجروں اور زخیرہ اندوزوں کی جانب سے خود ساختہ مہنگائی کی پی ٹی آئی حکومت کے لئے بے پناہ مشکلات پیدا کردی ھیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پرائیس کنٹرول کمیٹیاں تو ضرور بنائی گئیں ھیں لیکن تاجر اور ذخیرہ اندوزوں کے سامنے یہ کمیٹیاں بے بس اور مجبور نظر آتی ھیں ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر افسران کے رویے اور بے حسی عوام کو یہ سوچنے پر مجبور کررھی ھے کہ پی ٹی آئی حکومت ناکام ھوچکی ھے معروف سماجی کارکن عبدالجبار لنگاہ ایڈوکیٹ کا کہنا ھے پنجاب حکومت کی جانب سے فراھم کردہ ریلیف کے اثرات بیوروکریسی کی نااہلی کی بدولت عوام تک نہیں پہنچ رھے جس کی وجہ سے غریب آدمی کی زندگی مشکل تر ھوگئی ھے آٹا گھی چینی سمیت روزمرہ کی اشیاء خوردونوش کا ضلعی حکومت کے نرخنامے سے زائد قمیت ہر فروخت ھونا بیورکریسی کی نااہلی اور ملی بھگت ھیجبکہ ضلعی انتظامیہ نے الزامات کی تردید کرتے ھوئے موقف اختیار کیا ھے کہ ضلع بھر میں پرائس کنڑول مجسٹریٹ روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کا باقاعدہ ووزٹ کرتے ہیں اور،خلا،ورزی پر جرمانوں کے علاوہ دوکانوں کو سیل بھی کیاجا،رہا ھے۔

============================================

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے) ڈسٹرکٹ ایمر جینسی آفیسر ریسکیو 1122 قصور کی زیر صدارت ماہانہ اجلاس منعقد کیاگیا اجلاس میں گزشتہ ماہ کے دوران ریسکیو سروس کی کارگردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے اختتام پر گزشتہ ماہ کی کارگردگی رپورٹ جاری کرتے ب انجینئر سلطان محمود نے بتایا کہ ریسکیو 1122 قصورنے فروری کے مہینے میں 2108 ریسکیوآپریشنز انجام دیے ان آپریشنز میں 2072 ایمرجینسی متاثرین کو ریسکیوکیاگیاجن میں سے 317افراد کو موقع پرطبی امداد دی گئی 1692افراد کو طبی امداددیتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا گیا اس کے علاوہ 63 افراد مختلف حادثات میں جاں بحق ہوئے،ان سب میں روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ کی تعداد703 میڈیکل ایمرجینسی کی تعداد 1115 لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کے55واقعات،عمارتیں گرنے کے 2 2واقعات رپورٹ ہوئے اس دوران سروس نے سات منٹ سے کم اوسط ریسپانس ٹائم بھی برقرار رکھا جبکہ روزانہ اوسط ایمرجنسی کی تعداد75 رہی فروری کے مہینے میں قصور میں آگ لگنے کے 35 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں بروقت او ر جدید طرز پر فائر فائٹنگ کرتے ہوئے حادثات کو سانحات بننے سے بچایا گیا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سلطان محمود کا کہنا تھا شہری موٹر سائیکل پر سفر کرتے وقت ہیلمیٹ لازمی پہنیں اور حادثات سے بچنے کیلئے ٹریفک قوانین پر عمل کریں