سجاول میں بلاول بھٹو زرداری کے عوامی مارچ کے لئے بھرپوراستقبال کے لئے تیاری کی گئی اور بینراور جھنڈے آویزاں کئے گئے تھے تاہم پبلک پارک کے مقام پر روڈ کے اوپر سے تاروں کو نہیں ہٹایاگیا تھا

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ کراچی نے اپنافیصلہ سنادیا، ٹھٹھہ نے اپنافیصلہ سنادیااب سجاول نے بھی فیصلہ سنادیاہے کہ گو سلیکڈ گو ، گو سلیکغد گو ،کٹھ پتلی نااھل حکومت سے نجات چاہتے ہیں، اب عمران خان کو استعفی ٰ دیناچاہئے ، مہنگائی کے خلاف عوامی مارچ کی قیادت کرتے ہوئے سجاول پہونچے تو ہزاروں لوگوں نے ان کا شانداراستقبال کیا، پبلک پارک پر کنٹینر سے عوام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قائد عوام اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے عوام کے لئے خواب دیکھاتھا۔ قائد عوام نے کہاتھا کہ اس ملک کی عوام کی قسمت میں نہیں لکھاہے کہ ہمیشہ یہ عوام غریب رہے ۔ موجودہ کٹھ پتلی نااھل حکومت میں مہنگائی اور غربت میں اضافہ ہواہے ، کرپشن میں اضافہ ہواہے ، نوکری اور گھردینے کا انہوں نے وعدہ کیالیکن کیاسجاول میں کسی کو گھر ملا کسی کو نوکری ملی ، ہمارے سامنے ایک کٹھ پتلی ہے ناجائز سلیکٹڈ ہے ۔نااھل نالائق ترین وزیراعظم ہے ،اس کو گھربھیجنے کے لئے نکلے ہیں ، انہوں نے سجاول کی عوام کا شکریہ اداکیا اور مقامی پارٹی قیادت کو شاباشی دی ۔ ان کے ساتھ وزیراعلیٰ سندہ ، نثارکھوڑو ، اعجاز دھامرہ اور دیگرقائدین بھی شامل تھے جبکہ پبلک پارک پر ڈپٹی اسپیکر سندہ اسمبلی ریحانہ لغاری کو بھی کنٹینر پر سوارکرایاگیا۔ عوامی مارچ بدین کے لئے روانہ ہوگیا۔ قبل ازیں سجاول ضلع میں دمدمہ سے ان کا شاندار استقباال کیاگیاجبکہ سیدپورمیں شیرازی گروپ نے بھی ان کا استقبال کیا بعد میں سجاول پہونچے ، عوامی مارچ کا سجاول میں تین بجے وقت دیاگیاتھاتاہم پانچ گھنٹے لیٹ پہونچے لیکن عوام کا جم غفیر ان کے استقبال کے لئے موجود رہا۔جبکہ خواتین جیالیوں کی بھی بڑی تعداد استقبال کے لئے موجود رہی اور پورے دن پارٹی دھن پر جھومتی رہی ۔