ہر ایک فرد کے نام سے اگرایک ایک پودہ لگایا جائے تو لاکھوں کروڑوں درخت بن جائیں گے

ڈویزنل ڈائریکٹرانفارمیشن حذب الله میمن نے کہا ہے کہ ہر ایک فرد کے نام سے اگرایک ایک پودہ لگایا جائے تو لاکھوں کروڑوں درخت بن جائیں گے اس امر کا اظھار انہوں نے محکمہ جنگلات کی جانب سے اور فلاحی تنظیم چیزوی کے تعاون سے ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن میرپورخاص کے احاطہ میں موسم بہار میں پودے لگا کر شجر کاری مھم کا افتتاح کیا. اس موقع ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن میرپورخاص غوث محمد پٹھان، چیزوی کے منیر احمد، امام الدین راھمون، صحافی سلیم شعائی، مھیش کمار، عرفان شیخ و دیگر نے پودا لگا کر مہم میں حصہ لیا. اس موقع پر ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے ہمیں پودے فراہم کرنے کا مقصد ملک و صوبے کو سر سبز و شاداب کرنا ہے وہ تب ہی ممکن ہے جب ہم بھی اپنی ذمیداریاں محسوس کریں انہوں نے کہا کے ہمارا فرض ہے کے ہم پودوں کی حفاظت کریں اور انہیں وقت پر پانی دیں پودہ لگانا اور اسکی دیکھ بال پرورش کرنا بھی صدقہ جاریہ ہے ہماراملک و صوبے میں جتنے زیادہ درخت ہوں گے اتنا ہمارا ملک خوش حال ہوگا اور آلودگی کے مسائل بھی حل ہوں جائیں گے اس کے ساتھ ہمارا ملک طوفانی اور قدرتی آفات سے بھی محفوظ رہ سکے گا.

اس موقع پر فلاحی تنظیم چیزوی کے منیر احمد, امام الدین راھمون اور ڈپٹی ڈائریکٹرانفارمیشن غوث محمد پٹھان نے کہا کے درخت ماحول کو سازگار با5نے کا ذریع ہیں درخت آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرتے ہیں پودے درخت بن کر ہماری حفاظت کرتے ہیں اور جب وہ پودے ہوں تب ہمیں انکی حفاظت کرنی چاہئے تب ہی ہم اپنے آنے والی نسلوں کو آلودگی سے پاک بھتر ماحول فراہم کر سکیں گے انہوں نے بتایا کے سندھ حکومت و محکمہ جنگلات کے تعاون سے فلاحی تنظیم چیزوی میرپورخاص کے تین تعلقوں کی تین یوسیز میں کام کر رہی ہے جن میں تعلقہ جھڈو، سندھڑی اور کوٹ غلام محمد کی تیں یونین کائونسل شامل ہیں ان میں سے 50 گائوں منتخب کیئے گئے ہیں جن کو 50 ہزار پودے فراہم کیئے جائیں گے اس موقع پر محکمہ انفارمیشن کے اسٹاف محمد شفیق خلجی، سید زاھد علی شاھ،گل محمد بلوچ غلام علی کمبھار، بلال خلجی، رشید شیدی و دیگر نے بھی پودے لگاکر شجر کاری مھم میں اپنا حصہ شامل کیا.

میرپورخاص == تحسین اجمد خان)