خوبصورت لوگ، ایک خوبصورت شادی – اداکار #FarhanAkhtar اور #Shibani Dandekar نے اپنی شادی کے دن کی کچھ خوبصورت تصاویر شیئر کیں۔

بالی ووڈ پروڈیوسر و اداکار فرحان اختر اور اہلیہ شیبانی ڈانڈیکر نے شادی کے خوشگوار لمحات کی تصاویر بالآخر جاری کردیں۔

19 فروری کو شادی کرنے والے فرحان اختر اور شیبانی کی شادی کی تقریب کی تصاویر کا مداحوں کو بے چینی سے انتظار تھا تاہم اب نوبیاہتا جوڑے نے شادی کی تقریب کے یادگار لمحات کی تصاویر جاری کی ہیں۔

فرحان اختر کی جانب سے جاری تصاویر میں انہیں بیٹیوں شاکیہ اور اکیرا کے ساتھ پوز کرتے، دوست ہریتک روشن اور فرح خان کے ساتھ ڈانس کرتے اور والدہ کے ساتھ گروپ فوٹو کی بھی جھلکیاں جاری کی ہیں۔
فرحان اختر نے اپنی ایک پوسٹ میں مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں میں نے اور شیبانی نے ایک ساتھ رہنے کی قسمیں کھائیں، ہم ان تمام لوگوں کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس دن ہماری پرائیویسی کا احترام کیا۔
انہوں نے کہا کہ لیکن اس قیمتی دن کے جشن کی جھلکیاں آپ کو نہ دکھانا ناانصافی ہوگی اور آپ کے دعاؤں کے بغیر ہماری نئی زندگی بھی ادھوری رہے گی، آپ سب کے کے لیے بہت سا پیار۔

دوستوں کے ساتھ تصاویر جاری کرتے ہوئے فرحان اختر نے کیپشن میں ’دوست، فیملی، فن ٹائم لکھا، اور ساتھ ہی شیبانی کو ٹیگ بھی کیا۔
دوسری جانب شیبانی نے بھی فرحان سے شادی کے دن کو اپنی زندگی کا ایک ’جادوئی دن‘ قرار دیا اور اپنے ’ویڈنگ ایونٹ‘ کے یادگار لمحات انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنائے۔

انہوں نے فرحان کے ساتھ جاری تصاویر میں خود کو فرحان اختر کی ’اہلیہ‘ کے طور پر متعارف کروایا۔
شیبانی نے اپنی پوسٹس میں اپنے ڈیزائنر، میک اپ آرٹسٹ، فوٹوگرافر کی بہترین کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کی زندگی کا بڑا دن یادگار بنانے پر شکریہ بھی ادا کیا۔