شاہ رخ خان کی ’واپسی‘ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

بالی ووڈ کے بادشاہ، اداکار شاہ رخ خان کی طویل عرصے کے بعد اسکرین پر واپسی نے مداحوں کو خوشی سے نہال کردیا ہے۔

شاہ رخ خان اسکرین پر واپس نظر آتے ہی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کا ٹاپ ٹرینڈ بن گئے ہیں۔
اداکار نے اسکرین پر واپسی کے ساتھ ہی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی ایک طویل عرصے کے بعد ٹوئٹ کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنے ایک نئے اشتہار کی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ بھرپور ایکشن میں نظر آرہے ہیں۔

اداکار کو اس اشتہار میں اسی نئے انداز میں دیکھا جاسکتا ہے جوکہ اُنہوں نے اپنی نئی فلم ’پٹھان‘ کے لیے اپنایا ہے۔

مداح اداکار کی واپسی پر اپنے اپنے انداز میں خوشی کا اظہار کررہے ہیں، کچھ مداح دلچسپ میمز شیئر کررہے ہیں تو کچھ شاہ رخ خان کی واپسی کی سوشل میڈیا پر دھوم دیکھ کر انکی شہرت کا موازنہ اُن کے ساتھی بالی ووڈ اداکاروں سے کررہے ہیں۔

جبکہ کچھ مداحوں کا کہنا ہے کہ اداکار نے اس اشتہار کے ذریعے اپنی فلم ’پٹھان‘ کی پہلی جھلک دکھا دی ہےتاہم، وہ پوری فلم دیکھنے کا بہت بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

یہاں ایک نظر مداحوں کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹس پر ڈال لیتے ہیں۔
خیال رہے کہ شاہ رخ خان کو اسکرین پر آخری بار 2018 میں فلم ’زیرو‘ میں دیکھا گیا تھا۔