محکمہ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ قصور ٹھیکیداروں سے ملی بھگت کرکے ذاتی کمیشن کی خاطر حکومتی خزانے کو سالانہ کروڑوں ک ٹیکہ لگانے لگے،،بھاری کمیشن دینے والے ٹھیکدار ترقیاتی کاموں میں ناقص مٹریل کا استعمال کرنے لگے


قصور (میاں خلیل صدیق آرائیں سے) محکمہ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ قصور ٹھیکیداروں سے ملی بھگت کرکے ذاتی کمیشن کی خاطر حکومتی خزانے کو سالانہ کروڑوں ک ٹیکہ لگانے لگے،،بھاری کمیشن دینے والے ٹھیکدار ترقیاتی کاموں میں ناقص مٹریل کا استعمال کرنے لگے۔شہریوں کا اعلی حکام کو نوٹس لینے کا مطالبہ۔ شہریوں کی جانب سے لگائے جانے والے الزمات میں ایکسن بلڈنگ محمد ہارون اور ایس ڈی او انجینئر اور ہیڈ کلرک محمد حسین نے ذاتی طور پر جیبیں بھرنے کی خاطر جعلی بلو کی بھرمار کردی ہے، ایکشن بلڈنگ ہارون اپنے دفتر میں بہت کم بیٹھتے ہیں روزانہ میٹنگ کا نام دے کر اپنے ملازموں کے ذریعے ٹھیکیداروں کو بل پاس کرانے کے مختلف ریٹ مقرر کر رکھے ہیں اور ملازمین کو کھلی چھٹی دی ہوئی ہے۔ محکمہ بلڈنگ ریپیرنگ کے نام پر لاکھوں روپے کی بل بنائے جا رہے ہیں۔ عوامی، سماجی اور دینی حلقوں اور شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب اور محکمہ اینٹی کرپشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کرپٹ ملازمین کے خلاف فل فوری ایکشن کیا جائے اور بننے والے او ر زیر تعمیر پراجکٹس کے معیار کو چیک کیا جائے اور حکومتی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کا محاسبہ کو سکے جبکہ محکمہ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ نے لگائے گئے الزامات کی سختی سے ترید کی ہے۔