حکومت عوام کے حال پر ترس کھاۓ اور پٹرولیم مصنوعات کی بڑھائی گئی قیمتیں فوری واپس لے ان کا کہنا تھا کہ عوام بے یارومددگار مہنگائی اور غربت کی چکی میں پس رہے ہیں


قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر ضلعی راہنما و سابق چئرمین یونین کونسل ہردوسہاری رانامرتضی خاں نے قصورڈسٹرکٹ پریس کلب آمد کے موقع پر صحافیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوۓ کہا ہے کہ حکومت عوام کے حال پر ترس کھاۓ اور پٹرولیم مصنوعات کی بڑھائی گئی قیمتیں فوری واپس لے ان کا کہنا تھا کہ عوام بے یارومددگار مہنگائی اور غربت کی چکی میں پس رہے ہیں معیشت کی زبوں حالی ،اربوں ڈالر کا تجارتی خسارہ ،مہنگائی اور بے روزگار ی کا طوفان ،اربوں ڈالر کے گردشی قرضے اور حکومت کی تباہ کن پالیسیوں کی وجہ سے نسلیں غلام بن کر رہ گئی ہیں پاکستان کو الله نے قدرتی وسائل سے مالامال کیا ہے ہماری قوم جفاکش اور محنتی ہے ہمارے نوجوانوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا پوری دنیا میں منوایا ہے مگر بدقسمتی سےہمیں ایسے حکمران میسر آئے ہیں جو ملکی وسائل کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں بیساکھیو ں اور فون کالز پر چلنے والی حکومت عوامی حمایت کھوچکی ہے تبدیلی عام آدمی کے لیے وبال جان بن چکی ہے حکمرانوں نے ملکی خودمختاری اور سالمیت IMF کے سامنے سرنڈر کردی ہے ملک بدترین مالی بدحالی کا شکار ہے حکمرانوں کی جھوٹی سیاست کا پول کھل چکا ہے ملک IMF کا اصطبل بن چکا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی ہوشربا مہنگائی نے عوام کی رہی سہی کسر بھی نکال دی ہے بے روزگار ی کے باعث جرائم کی شرح میں بھی خوفناک حد تک اضافہ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے غریبوں کو مکانات تعمیر کرکے دینے کا وعدہ بھی باطل ثابت ہوا ایک کروڑ نوکریاں کہاں گئیں ایک بھی وعدہ قوم کے لیے سچ ثابت نہیں ہوا ساڑھے تین سال بیت گئے حکمران IMFکے سامنے لیٹ گئے ہیں جس سے آنے والے دنوں میں عوام کو مذید مہنگائی کا سامنا بھی کرنا پڑسکتاہے۔