گردونواح میں ڈکیتی اور راہزنی کی دو مختلف وارداتوں میں ڈاکو کن پٹی پر ستول رکھ کر نقدی رقم،موبائل فون و دیگر سامان لوٹ کر موقع سے فرار۔

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)گردونواح میں ڈکیتی اور راہزنی کی دو مختلف وارداتوں میں ڈاکو کن پٹی پر ستول رکھ کر نقدی رقم،موبائل فون و دیگر سامان لوٹ کر موقع سے فرار۔عمران حبیب نے پولیس تھانہ صدر پتوکی میں اطلاع دی ہے کہ شیرگڑ ھ روڈ پر چار کس مسلح نے کن پٹی پر پستول رکھ کر مجھ سے زبردستی ایک لاکھ روپے نقدی چھین لی ہے۔نامعلوم کالر نے پولیس تھانہ راجہ جنگ میں اطلاع دی ہے کہ راجہ بازار میں میری دوکان سے دوکس نامعلوم مسلح دو عدد قیمتی موبائل چھین کر لے گئے ہیں۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔