روز بروز بڑھتی ھوئی مہنگائی نے غریب کی کمر توڑ دی اور موجودہ حکومت عوام کے لئے وبال جان بن گئی ۔عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ھونے کو ھے ،عمران خاں کو، اب خود ہی استعفی دیکر گھر چلا جانا چاہیے

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے ) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق ایم این اے چوہدری منظور احمد نے کہا کہ روز بروز بڑھتی ھوئی مہنگائی نے غریب کی کمر توڑ دی اور موجودہ حکومت عوام کے لئے وبال جان بن گئی ۔عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ھونے کو ھے ،عمران خاں کو، اب خود ہی استعفی دیکر گھر چلا جانا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں مے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے غریب عوام پر بے تحاشہ مہنگائی کا پہاڑ توڑ دیا آپ دیکھ لیں کہ لوگ ذہنی مریض بن چکے ہیں اور اب دو ٹائم کی روٹی کا حصول مشکل ہو گیا ہے جب گندم کی بجائی کا وقت تھا تو مزدور کسان ڈی اے پی کھاد کے لیے بازاروں میں رول گئے اور اب یوریا کے اصول کے لیے زمیندار دربدر کے دھکے کھا رہے ہیں اگر بروقت کھاد فصل میں نہ ڈالی گی تو کل کو گندم فصل کی اوسط کم آئے گی اوسط کم کی وجہ سے زمیندار قرضہ میں چلا جائے گا اور ملک میں گندم کابحران ائے گآ آور قحط سالی کا بھی خطرہ ہے اس ملک کی عوام کا حال یہ ھے موجودہ حکومت عوام کے لئے وبال جان بن گئی ان تمام بحرانوں سے پاکستان پیپلز پارٹی عوام کو نکال سکتی ہے کہ ان کی کابینہ کے سارے لوگ باصلاحیت اور تجربہ رکھتے ہیں اور حکومت چلانے کی صلاحیت اور تجربہ ہے اس حکومت میں تو یہی رونا رہے گا