ڈکیتی اور راہزنی کی درجن سے زائد وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈکیت گینگ کے سرغنہ سلیمان عرف سلیمانی گینگ کے 02ارکان کو گرفتار کرلیا،

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے )ڈی پی اوقصور صہیب اشرف کی خصوصی ہدایات پر پولیس کی چوروں،ڈاکوؤں کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کاروائیاں جاری، ڈکیتی اور راہزنی کی درجن سے زائد وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈکیت گینگ کے سرغنہ سلیمان عرف سلیمانی گینگ کے 02ارکان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے لوٹا گیا لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور جدید ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا گیا، مزید تفتیش جاری۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پھولنگرپولیس نے ایس ایچ اوانسپکٹر محمدشمشیرکی سربراہی میں کاروائی کرتے ہوئے راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث سلیمان عرف سلیمانی ڈکیت گینگ کے دو ارکان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے لوٹی گئی03 لاکھ روپے کی نقدی،07موٹرسائیکل،06موبائل فون اور ساتھ ناجائز اسلحہ03عدد 30بور پسٹل معہ گولیاں برآمد کرلی گئی۔ملزمان رات کے وقت صدر پھولنگر اور اس کے گردونواح میں موٹر سائیکل سواروں اور راہگیروں سے موٹرسائیکل،موبائل فونز اور نقدی وغیرہ چھینے کی واردات کر تے تھے۔ آر پی او شیخوپورہ مرزا فاران بیگ نے ایس ایچ او محمد شمشیر اور پولیس ٹیم کوبہترین کارکردگی پر شاباش دی۔