میرپور خاص تعلیمی بورڈ کے نشیب و فراز کی کہانی ۔کیا کچھ ہوتا رہا؟ کیا کچھ ہو رہا ہے ؟

یہ زیادہ پرانی بات نہیں جب میرپورخاص کا تعلیمی بورڈ مختلف حوالوں سے بدنامی کے سمندر میں غوطے کھا رہا تھا یہاں ہر قسم کی بد انتظامی اختیارات کے ناجائز استعمال پر فنڈز میں خورد برد، نتائج میں ردوبدل ، سنگین کرپشن کے الزامات ، مقدمات ، گرفتاریاں ،ضمانتیں۔،عدالتی احکامات اور نیب کی تحقیقات کے چرچے تھے ۔یہاں وہ سب کچھ ہو رہا تھا جو نہیں ہونا چاہیے تھا اور جسے روکنے والا کوئی نہیں تھا اور جو روکنا چاہتا تھا اسے طاقتور مخالفین کا ایک مافیا ہر طرح

کے الزامات کا نشانہ بنا کر اس پر عرصہ حیات تنگ کر دیتا تھا اس لیے یہاں کام کرنا ایک چیلنج بلکہ جوئے شیر لانے کے مترادف تھا ۔میرپور خاص تعلیمی بورڈ کے نشیب و فراز کی کہانی بہت دلچسپ اور انکشافات پر مبنی ہے یہاں کام کرنے والے ملازمین اور موجودہ اور سابقہ افسران بہت سے کرداروں سے واقف ہیں ان کے سینے میں بہت سے راز بھی ہیں اور وہ بوجوہ خاموشی اختیار کیے رہتے ہیں ۔
ادارہ جیوے پاکستان ڈاٹ کام میرپور خاص تعلیمی بورڈ کے نشیب و فراز کے حوالے سے ایک سلسلہ شروع کرنے جا رہا ہے جس میں موجودہ اور سابق افسران اور بورڈ سے وابستگی رکھنے والی دیگر شخصیات اپنے اپنے تجربات اور اہم واقعات بیان کریں گی ان کے علاوہ ایسے تمام شہری جن کا میرپورخاص تعلیمی بورڈ سے کسی نہ کسی صورت میں واسطہ پڑتا رہا اور ان کے تجربات اور مشاہدات کیا رہے وہ بھی آپ کے سامنے رکھے جائیں گے میرپورخاص کی اہم شخصیات اور سینئر صحافیوں سے بھی رائے لی جائے گی اور آپ کے سامنے وہ حقائق آئیں گے جن میں ماضی میں چھپایا جاتا رہا مثال کے طور پر تحقیقاتی اداروں کو کون کون سی شکایات موصول ہوئیں ان میں کن کرداروں کو بے نقاب کیا گیا اقتدار کے ایوانوں تک پہنچنے والی شکایات میں کن نامور کرداروں کا ذکر تھا وزیراعلی کو لکھے گئے خطوط میں کیا کیا شکایات افسران کو ملنے والی دھمکیوں سمیت وہ سب کچھ آپ کے سامنے آئے گا جو ماضی میں چھپایا جاتا رہا ۔ یہ سلسلہ بہت جلد شروع کیا جارہا ہے اور اس میں میرپورخاص تعلیمی بورڈ سے جڑی ہوئی یادیں واقعات و مشاہدات عام قارئین بھی ہم سے شیئر کر سکتے ہیں ۔