جیکب آباد کے صحت کے بڑے انسٹیٹیوٹ کی تباہی کی ذمیوار سندھ حکومت ہے، جس نے نااہل ڈائریکٹر کو مقرر کر کے بیڈ گورننس اور جمس کو تباہی کے کنارے پر پہنچایا ہے رہنما،شہری اتحاد کی جانب سے ایم ایس ایف کی میزبانی میں 16ویں روز بھی بھوک ہڑتال، برسات کے باوجود سینکڑوں شہریوں کی شریک، مظاہرہ،

جیکب آباد:رپورٹ ايم ڈى عمرانى —جیکب آباد کے صحت کے بڑے انسٹیٹیوٹ کی تباہی کی ذمیوار سندھ حکومت ہے، جس نے نااہل ڈائریکٹر کو مقرر کر کے بیڈ گورننس اور جمس کو تباہی کے کنارے پر پہنچایا ہے رہنما،شہری اتحاد کی جانب سے ایم ایس ایف کی میزبانی میں 16ویں روز بھی بھوک ہڑتال، برسات کے باوجود سینکڑوں شہریوں کی شریک، مظاہرہ، مارچ اور دہرنا اور ٹائر نظر آتش، تفصیلات کے مطابق، شہر کی سیاسی، سماجی، دینی اور بیوپاری تنظمیوں کے شہری اتحاد کی جانب سے جمس کے کرپٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالواحد ٹگڑ اور ٹھیکیدار شاہد شاہ کو ہٹانے کے لیے16 ویں روز بھی مہران سوشل فورم کی میزبانی میں شہر کے اہم ڈی سی چوک پر دو گھنٹے علامتی بھوک ہڑتال کی اور قائد اعظم روڈ پر بڑا مظاہرہ کر کے دہرنا دیا اور ٹائر نظر آتش کیے، جس کے باعث کافی دیر تک ٹریفک معطل ہوگئی، جس میں سینکڑوں شہریوں ٹریڈ رہنما اور مختلف تنظیموں کے کارکنان اور تنظیموں نے الگ الگ مظاہرہ نکال کر شرکت کی، اس موقع پر شہری اتحاد کے صدر محمد اکرم ابڑو، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر اے جی انصاری، مہران سوشل فورم کے وکیل عبدالحئی سومرو، زاہد وگن، جے یو آئی کے مولانا عبدالجبار رند، اے پی سی کے محمد شعبان ابڑو، بی این پی کے گلاب جان مینگل، ایم ڈبلیو ایم کے نثار احمد ابڑو، ہیومن رائیٹس کے چاکر خان جکھرانی، ایس یو پے کے فدا حسین لکھن، نوجوان اتحاد کے محمد موسیٰ مہر، نیشنل پارٹی کے شاہد جوادی، ڈومکی اتحاد کے عبدالفتاح ڈومکی، جے ٹی آئی کے تاج محمود امروٹی، اقلیتی رہنما انیش کمار، آپکا کے عبدالنبی لاشاری، سٹی فورم کے حماد اللہ انصاری، کے ایم ٹی کے حاجی لکھمیر چاچڑ، ٹیم آف ام رباب سپورٹر وحید بروہی، عام انسان تحریک کے عابد سندھی کے علاوہ معزز شہریوں، بیوپاریوں میں فاروق بروہی، نثار احمد گرگیج، راجا بروہی، جان پرویز، محمد بازید، اسد اللہ سولنگی، میر محمد لاشاری، نصیب اللہ لہڑی، سرمد انصاری، خالد حسین کٹبارنے اپنی تقاریرمیں کہا کہ جیکب آباد میں اربوں روپے کی مالیت سے بنے ہوئے جیکب آباد انسٹیٹیوٹ(جمس) کی تباہی کی ذمیدار سندھ حکومت ہے، جس نے نا اہل ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالواحد ٹگڑ اور ٹھیکیدار شاہد شاہ کو مقرر کر کے ادارے کی تباہی کر دی ہے، جو کہ صرف کمیشنکے تحت کام چلا رہے ہیں جبکہ عوام کو صحت کی سہولیات میسرنہیں ہیں، جمس ڈائریکٹر کے ہٹانے تک جدوجہد جاری رہے گی، جبکہ 6جنوری کو بی این پی مینگل اور ایم ڈبلیو ایم کی میزبانی میں احتجاج کیا جائیگا، اور 7جنوری کو جمع کے بابرکت دن کے سبب احتجاج نہیں ہوگا،جبکہ 8جنوری کو شہری اتحاد کے صدر محمد اکرم ابڑو کی میزبانی میں احتجاج کیا جائیگا۔