سال 2021 کا بہترین اور پاپولر بسکٹ برانڈ کونسا ؟ نئے سال کے لئے بسکٹ کمپنیوں نے کیا تیاری کی ہے ؟

سال 2021 کا بہترین اور پاپولر بسکٹ برانڈ کونسا ؟
نئے سال کے لئے بسکٹ کمپنیوں نے کیا تیاری کی ہے ؟
سال 2021 کا سورج غروب ہو گیا ۔مختلف شعبوں میں کامیابیوں اور ناکامیوں کا احاطہ کیا جا رہا ہے ۔کاروباری حلقوں میں مختلف مصنوعات اور برانڈ کی شہرت و مقبولیت اور ریونیو میں اضافہ کی بنیاد پر رینکنگ کا تعین کیا جا رہا ہے مختلف ادارے اور کمپنیاں اپنی کامیابیاں گنوانے میں مصروف ہیں ۔کچھ نے نئے سنگ میل عبور کیے ہیں اور کچھ کمپنیوں کو کافی مشکلات اور مسائل کا سامنا بھی رہا ہے بالخصوص کرو نا کی وجہ سے گزشتہ دو سال کافی مختلف گزرے ہیں ۔
یہاں تک بسکٹ انڈسٹری کا تعلق ہے تو دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرونا کی وجہ سے پیدا شدہ صورت حال عورت بدی ہونے والے ماحول کے نئے چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے کے لیے بسکٹ کمپنیوں نے خود کو نئے حالات میں ڈھالنے کی کوشش تو کی ہے لیکن بڑھتی ہوئی مہنگائی اور فیکٹریوں میں ملازمین کی کم تعداد میں حاضری اور مصنوعات سازی کی مشکلات کے پیش نظر سیلز ٹارگٹس کو حقیقت پسندانہ بنانے

کے لیے سیلز مارکیٹنگ اسٹریٹجی پر نظرثانی کی گئی اس کے منفی اور مثبت دونوں قسم کے اثرات آئے لیکن مجموعی طور پر صورت حال قابو میں رہی۔
بسکٹ کمپنیوں نے فیملی سائز پیکس کی بجائے زیادہ توجہ چھوٹے سائز کے ٹکی پیکس پر مرکوز رکھی اور ٹکی پیکس کی مانگ اور مقبولیت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ بڑے سائز کے فیملی پیکس اور درمیانے درجے کے ہاف رولز کی ڈیمانڈ بعض جگہ پر برقرار اور بعض جگہ پر کم ہوئی ۔

پاکستان میں بسکٹ کے خریداروں کی بڑی تعداد بچوں اور نوجوانوں کی ہے جس کے بعد دفاتر اور پھر گھریلوصارفین کا نمبر آتا ہے پکنک پارٹیوں اور مختلف نوعیت کی دعوتوں میں ووٹ کا استعمال اور کھپت نہ صرف برقرار ہے بلکہ اس کے حجم اور ریونیو میں اضافہ ہو رہا ہے کچھ برانڈز کی ڈیمانڈ میں کمی ضرور آئی ہے اور سیلز متاثر ہوئی ہے لیکن زیادہ تر برانڈز کی ڈیمانڈ اور کھپت برقرار رہی ہے کچھ روایتی بسکٹ مہنگے ہونے کے باوجود مقبولیت میں ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے ۔
پاکستان کی صف اول کی بسکٹ کمپنیوں میں ای بی ایم نے اپنے نمبر ون بسکٹ سوپر sooper کی جارحانہ مارکیٹنگ کا تسلسل برقرار رکھا اور حوصلہ افزا نتائج بھی حاصل کیے اسی طرح دیگر برانڈز میں بھی کمپنی نے توجہ دی اور نتائج اہداف کے مطابق رہے لیکن کوئی دوسرا بسکٹ سوپر بسکٹ کی سیلز کے نزدیک بھی نہیں پہنچ سکا ۔
پاکستان کے سرکردہ بسکٹ کمپنی سی بی ایل بھی مختلف برانڈز کی مؤثر اور کامیاب مارکیٹنگ کی ۔ کانٹینینٹل بسکٹ لمیٹیڈ کمپنی نے اپنے مختلف برانڈز کو استحکام دلانے اور سیلز میں اضافہ کے لئے نئے رجحان اور طریقے متعارف کر آئے جن کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے پرانے اور مستحکم برانڈز کے مقابلے میں Tiger بسکٹ کو زیادہ فوکس کیا گیا اور اس کے سیلز گراف کو اوپر لے جانے کی پوری کوشش کی گئی جبکہ ٹک اور پرنس بسکٹ کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی کینڈی بسکٹ اور دیگر برانڈز بھی اپنی مارکیٹ شیئر پوزیشن پر رہے ۔
اسماعیل انڈسٹریز کا کوکومو Cocomo آج بھی بچوں اور نوجوانوں میں مقبولیت برقرار رکھے ہوئے ہے لیکن اس کا وزن کم اور تعداد مختصر ہوتی جارہی ہے جس پر اس کے صارفین ناخوش ہیں ۔
پاکستان کے بسکٹ انڈسٹری میں کئی نئے پلیئرز نے فلیور اور نئے ٹیسٹ بھی متعارف کرائے گئے ہیں نئی کمپنیوں کی کارکردگی کے حوالے سے آئندہ رپورٹ میں تفصیلی جائزہ پیش کیا جائے گا نئے برانڈ میں کریم جام جیلی اور نان کھتائی وغیرہ شامل ہیں چوکلیٹ کوکونٹ زیرہ بسکٹ بھی اپنی مخصوص مارکیٹ رکھتے ہیں ۔

پاکستان میں ڈبہ پیک اور دیگر قسم کی خوبصورت رنگ رنگ پلاسٹک پیکنگ میں دستیاب بسکٹ مسلسل مقبولیت حاصل کر رہے ہیں لیکن بہت بڑی تعداد ایسے لوگوں کی ہے جو کھلے دودھ کی طرح گلی محلوں کی بکریوں سے کھلے بسکٹ خریدنے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں اور ایسی خریداری پر انکا برسہابرس کا اعتماد ہے کھلے بسکٹ کی فروخت پاکستان میں کم ہونے کی بجائے ہر سال بڑھتی جا رہی ہے اور بڑی بڑی سرمایہ کاری کرنے والی ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کے لیے یہ صورتحال ایک چیلنج بنی ہوئی ہے کہ وہ کس طرح کھلے بسکٹ خریدنے والے صارفین کو ڈبہ پیک اور پیکنگ والے بسکٹوں کی خریداری کی طرف راغب کریں ۔۔۔۔۔۔جاری ہے ۔۔۔