فارماسوٹیکل خام مال پر سترہ 17 فیصد جی ایس ٹی لگانے کی مخالفت ۔۔۔۔۔۔ پی ٹی آئی اپنے دور حکومت میں پہلے ہی 11مرتبہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے ۔

فارماسوٹیکل خام مال پر سترہ 17 فیصد جی ایس ٹی لگانے کی مخالفت ۔۔۔۔۔۔
پی ٹی آئی اپنے دور حکومت میں پہلے ہی 11مرتبہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے ۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے منی بجٹ میں وفاقی حکومت کی جانب سے 45 ارب روپے کے ریونیو کے لئے فارماسٹیکل مصنوعات کے خام مال پر سترہ فیصد جی ایس ٹی وی لگانے کی تجویز کی باہر ہیں اور ہمارے ملک کا متوسط طبقہ مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خام مال پر سترہ فیصد جی ایس ٹی کا یہ نفاذ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بنے گا جو پہلے ہی بہت مہنگی ہیں اور ملک کے غریب عوام کی پہنچ سے
باہر ہیں اور ہمارے ملک کے متوسط طبقے پر بھی بوجھ پڑے گا ۔اس اقدام سے غریب لوگوں کے لیے اپنے خاندان کے بیمار افراد کا علاج کروانا مشکل ہو جائے گا ۔انہوں نے یاد دلایا کہ موجودہ دور حکومت میں پہلے ہی 11مرتبہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہو چکا ہے ۔ایسے حالات میں جب سرکاری ہسپتالوں میں صحت کی سہولیات کی کمی ہے ادویات کی قیمتوں میں یہ اضافہ عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کرے گا ۔

ڈاکٹر قیصر سجاد اعزازی سیکرٹری جنرل پی ایم اے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نہیں اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ایم اے کی سطح کے سالوں سے صحت کے بجٹ کو جی ڈی پی کے چھ فیصد تک بڑھانے کا مطالبہ کر رہی ہے تاکہ لوگ اپنی بیماریوں کا علاج کرا سکیں