کراچی کے شہریوں کیلئے خوشخبری،موسم گرما میں بجلی ہوگی، 900 میگاواٹ کے پاور اسٹیشن تھری کی تنصیب مکمل

کراچی کے شہریوں کیلئے خوشخبری،موسم گرما میں بجلی ہوگی،900 میگا واٹ کےبن قاسم پاور اسٹیشن تھری کی تنصیب مکمل،جنوری میں 450میگا واٹ کی کے الیکٹرک کو سپلائی شروع کر دے گابقیہ 450میگا واٹ کی جنریشن بھی موسم گرما سے پہلےسسٹم میں آجائے گی جس کے ساتھ ہی کے الیکٹرک کی اپنی پیداواری صلاحیت 2700میگاواٹ تک پہنچ جائے گی جبکہ آئی پی پیز سے ملنے والے 1800 میگاواٹ ملاکرکل 4500 میگاواٹ بجلی آئیند ہ کے الیکٹرک کے پاس دستیاب ہو گی کے الیکٹرک حکام کا کہنا ہےگزشتہ موسم گرما میں کراچی میں بجلی کی زیادہ سے زیادہ ڈیمانڈ3800سے 3900 میگا واٹ تک رہی تھی اس وقت کراچی کے 78 فی صد علاقے لوڈشیڈنگ سے مکمل فری ہیں 2023 میں 93فیصد شہر بجلی کی لوڈشیڈنگ سے آزاد ہو گابن قاسم پاور اسٹیشن تھری جو 65 کروڑ ڈالر کی لاگت سے مکمل ہو ا ہے اس کی ٹیسٹنگ کا کام ان دنوں جاری ہےجمعرات کو کے الیکٹرک نے صحافیوں کو اس کا دورہ کرایا اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر بن قاسم پاور اسٹیشن طاہر علی خان اور ڈائریکٹرکمیونیکشن عمران رانا نے مختلف سوالوں کے جواب میں بتایا کہ بن قاسم تھری دنیا کے جدید پلانٹس میں سے ہے اس کی استعدادکار کا تناسب بہت اچھا ہےانہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سال میں کے الیکٹرک میں 250 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جا چکی ہے پی ڈی طاہر علی خان نے بتایا کہ پلانٹس پر حفاطتی معیار کو سب سے زیادہ ترجیح دی جاتی ہے۔

https://e.jang.com.pk/detail/23159