عبدالعلیم خانزادہ راجپوت تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے بورڈ آف گورنرز کے رکن مقرر


کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے تعلیمی بورڈز کی کنٹرولنگ اتھارٹی اور صوبائی وزیر بورڈز و جامعات اسماعیل راہو نے ماہر تعلیم پروفیسر انجنیئر عبدلعلیم خانزادہ راجپوت کو تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے بورڈ آف گورنرز کا رکن مقرر کردیا ہے۔ جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔پروفیسر علیم خانزادہ ڈپٹی سیکرٹری ایجوکیشن سندھ، کنٹرولر مہران انجینرنگ یونیورسٹی جامشورو،چیئرمین تعلیمی بورڈ میرپورخاص اور حیدرآباد کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔