JSMUکےوائس چانسلر کی مزار قائد پر حاضری، فاتحہ خوانی ، پھول چڑھائے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر مزار قائد پر حاضری دی، بابائے قوم کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، اس موقع پر انہوں نے

قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ قیام پاکستان کے لیے قائد کا جتنا بھی شکریہ ادا کیا جائے کم ہے،

قائد کے وژن سے ہمیشہ رہنمائی لیتے رہیں گےاورقائد کے ایمان، اتحاد اور تنظیم کے اصولوں پر چلتے رہیں گے،پروفیسر شاہد رسول نے کہاکہ بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یہاں حاضر ہونا میرے لیے اعزاز ہے ،قائدکے افکار اور ویژن ہم سب کے لیے مشعل راہ ہیں۔