’اترنگی رے‘ میں مرکزی کردار کون نبھائے گا؟

بھارتی اداکار اکشے کمار نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’اترنگی رے‘ میں ان کا کردار چھوٹا ہے اور مرکزی کردار سارہ علی خان اور دھنوش کے ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اکشے کمار نے فلم میں اپنے کردار پر لب کشائی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ فلم میں سارہ علی خان اور دھنوش مرکزی کردار نبھارہے ہیں۔
پنک وِلا کی رپورٹ کے مطابق اکشے کمار نے کہا ہے کہ میں تو بس فلم کا حصہ ہوں، دراصل یہ فلم تو دھنوش اور سارہ کی ہے، یہ دونوں فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہے۔
اپنے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اس فلم میں بس ایک کردار ادا کر رہے ہیں، ان کے پاس فلم کی کہانی آئی تو انہیں اچھی لگی اور انہوں نے فلم سائن کرلی۔
انہوں نے بتایا کہ ’فلم میں کردار چھوٹا ہے لیکن مجھے بہت پسند آیا، میں نے فلم ساز کو ہاں کی تو وہ بھی حیران رہ گئے کہ میں نے کس طرح انہیں ’ہاں‘ کہہ دیا۔