پنجاب دانش سکول جنڈ میں چھٹے سیشن ( 2021,2022 ) میں داخلوں کے لیے طلباء و طالبات کے لئے انٹری ٹیسٹ 26 دسمبر صبح 11 بجے منعقد ہو گا

اٹک ( سابق چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ مہتاب منیر خان سے ) پنجاب دانش سکول جنڈ میں چھٹے سیشن ( 2021,2022 ) میں داخلوں کے لیے طلباء و طالبات کے لئے انٹری ٹیسٹ 26 دسمبر صبح 11 بجے منعقد ہو گا پنجاب دانش سکول اٹک میں بیک وقت سبجیکٹ ٹیسٹ کا انعقاد بھی کیا جائے گا صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں قائم دانش سکولوں میں مندرجہ ذیل شرائط پر پورا اترنے والے جماعت پنجم پاس طلبہ اور طلباء سے چھٹی جماعت میں داخلے کیلئے درخواستیں مطلوب لی جائیں گی دانش سکول جنڈ اقامتی ادارہ ہے جہاں حکومت کی طرف سے ہونہار غریب ، یتیم ، مسکین اور نادار بچوں کو بلا معاوضہ اعلیٰ تعلیم کیساتھ ساتھ رہائش ، خوراک ، لباس اور دیگر ضروریات زندگی مہیا کی جاتی ہیں دانش سکولوں میں داخلے کے خواہشمند طلباء و طالبات کا شرائط پر پورا اترنا لازم ہے وہ طلباء و طالبات جن کے والدین کی ماہانہ آمدنی 20 ہزار روپے سے زیادہ نہ ہو ، وہ بچے جن کے والدین وفات پا چکے ہوں ، والد وفات پا چکے ہوں اور بچہ ماں کے ساتھ رہا ہو ، دونوں والدین ان پڑھ ہوں کوئی جائیداد نہ ہواور دونوں میں سے کوئی ایک معذور ہو ، بچہ سکول چھوڑ چکا ہو یا کوئی مستقل ذریعہ آمدن نہ ہو ، بچہ گاؤں کا رہنے والا ہو ، والدین ہنر مند یا غیر تربیت یافتہ محنت کش طبقے سے تعلق رکھتے ہوں یا شہری علاقے کا رہنے والا ہو اور اس کا کچا مکان ہو علاوہ ازیں دیگر شرائط بھی ہیں جن میں سے بچوں کے لیے عمر کی حد 10 سے 12 سال اور بچیوں کے لئے 10 سے 13 سال ہے داخلہ صرف میرٹ کی بنیاد پر ہو گا جس کا تعین تحریری امتحان و انٹرویو ، طبی معائنہ ، خاندانی تصدیق اور دانش سکول ایکٹ 2010 میں درج ترجیحات کی بناء پر ہو گا ہر سکول میں اپنا خرچہ خود اٹھانے والے بچوں کے لئے 10 فیصد کوٹہ مخصوص ہے انہیں 16 ہزار 500 روپے ماہانہ فیس اور دیگر اخراجات کی مد میں ادا کرنے ہوں گے ڈے سکالرز بچوں کے لئے بھی کوٹہ مخصوص ہے انہیں 2 ہزار روپے ماہانہ فیس ادا کرنی ہو گی اور دیگر افراد والدین یا سرپرست از خود کریں گے پنجاب کے امیدوار درخواستیں بروز اتوار 26 دسمبر تک صبح 9 بجے تک متعلقہ سکول میں جمع کرا سکتے ہیں داخلہ ٹیسٹ بشمول ( سیلف فنانس و ڈے اسکالرز ) بروز اتوار 26 دسمبر دوپہر 12 بجے لیا جائے گا ۔