بنگل خان مہر کے دعوت ولیمہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،


میرپورماتھیلو07 نومبر: خانگڑھ میں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے رکن قومی اسمبلی سردار محمد بخش خان مہر کے چھوٹے بھائی صوبائی معاون خصوصی برائے انسداد بدعنوانی و جنگلی حیات سندھ بنگل خان مہر کے دعوت ولیمہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، صوبائی وزیر بلدیات و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سندھ سید ناصر حسین شاہ، سینئر سیاستدان و رکن قومی اسمبلی میر خالد احمد خان لُنڈ ، سابق سینیٹر اسلام الدین شیخ ، سابق میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ ، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ سندھ سید اویس قادر شاہ ،. سینیٹر جام مہتاب حسین ڈہر ، لٗنڈ قبیلے کے چیف سردار فیاض احمد خان لُنڈ ، پیپلزپارٹی ضلع گھوٹکی کے صدر میر بابر خان لُنڈ ، سابق تحصیل ناظم میرپورماتھیلو نذیر خان لُنڈ ، سابق صوبائی وزیر آبپاشی سندھ جام سیف اللہ دھاریجو و دیگر رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔