شہزاد بھٹہ سابقہ ڈائریکٹر اسپشل ایجوکیشن پنجاب اور ڈاکٹر پروفیسر طارق جاوید قائد ٹریننگ انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن وحدت کالونی لاھور نے نہایت قابل احترام استادوں کے استاد محترم ڈاکٹر پروفیسر ابراہیم خالد صاحب کی رھائش گاہ آصف بلاک علامہ اقبال ٹاؤن جا کر عیادت کی اور خیریت دریافت کی

اج شہزاد بھٹہ سابقہ ڈائریکٹر اسپشل ایجوکیشن پنجاب اور ڈاکٹر پروفیسر طارق جاوید قائد ٹریننگ انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن وحدت کالونی لاھور نے نہایت قابل احترام استادوں کے استاد محترم ڈاکٹر پروفیسر ابراہیم خالد صاحب کی رھائش گاہ آصف بلاک علامہ اقبال ٹاؤن جا کر عیادت کی اور خیریت دریافت کی
الحمداللہ اب استاد محترم کی طبیعت بہت بہتر ھے یاد رھے کہ پچھلے مہینے استاد محترم کی اوپن ھارٹ سرجری ھوئی تھی اللہ تعالیٰ سے دعا ھے کہ وہ اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے صحت والی لمبی عمر عطا فرمائے اور ھمارے سروں پر ان کا سایہ قائم و دائم رھے امین ثم آمین
ڈاکٹر صاحب شعبہ درس و تدریس پاکستان کا ایک بہت بڑا نام ھیں جن کے ھزاروں شاگرد پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں درس وتدریس میں مصروف عمل ہیں اور علم کی روشنی طول و عرض میں پھیلا رھے ھیں ان کے لگائے گئے پودے ملک و قوم کی خدمت اور نئی نسل کی علم کی پیاس بجھانے کے لئے گراں قدر خدمات اور علمی جہاد میں مصروف ھیں ڈاکٹر ابراہیم خالد ہمیشہ اپنے طلبہ کے پسندیدہ استاد رھے ھیں
شہزاد بھٹہ نے جب 1984 میں شعبہ تعلیم و تحقیق پنجاب یونیورسٹی لاھور کی کلاس ایم اے ایجوکیشن ایلمنٹری میں داخلہ لیا تو ڈاکٹر صاحب سے عقیدت و احترام کا ایک رشتہ قائم ھوا جو الحمداللہ آج بھی قائم و دائم ھے
ڈاکٹر صاحب کی شفقت اور محبت ہمیشہ شہزاد بھٹہ کے ساتھ رھی ڈاکٹر ابراہیم خالد شہزاد بھٹہ کے لئے ایک آئیڈیل شخصیت ھیں بلکہ شہزاد بھٹہ بھی اپنے استاد محترم کے نہایت پسندیدہ شاگردوں میں شمار ھوتے ھیں شہزاد بھٹہ نے ہمیشہ اپنے استاد محترم سے گائیڈنس اور کونسلنگ حاصل کی ۔
۔پروفیسر ڈاکٹر ابراھیم خالد پاکستان کا ایک قیمتی سرمایہ ھیں اور ماتھے کا جھومر ھیں اللہ تعالیٰ سے دعا ھے کہ وہ ڈاکٹر صاحب کو صحت والی لمبی عمر عطا فرمائے آمین