قصور میونسپل کارپوریشن کا شہر میں تجاوزات کیخلاف سلیکٹڈ اپریشن

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے )قصور میونسپل کارپوریشن کا شہر میں تجاوزات کیخلاف سلیکٹڈ اپریشن

انتظامیہ کی ملی بھگت تاجروں سے منتھلی لیکر نظریں بند زبان خاموش تجاوزات کی کھلی چھٹی بلدیہ ملازمین اور ایم او آر راشد محمود، فرہان گیلانی ، ساجد خاں کی سربراہی میں تاجروں سے غنڈہ گردی لوڈشیڈنگ میں چلتے جنریٹر بھی اُٹھاکر لےگئے

تفصیلات کیمطابق میونسپل کارپوریشن بلدیہ کے سیلکٹڈ اپریشن نے نیابازار ،ریلوے اسٹیشن اور گردونواح میں تباہی مچاکر رکھدی میونسپل کارپوریشن کے ملازمین ایم او آر راشد محمود، اور فرہان گیلانی،ساجد خاں، کی سربراہی میں تاجروں سے غنڈہ گردی لوڈشیڈنگ میں چلتے جنریٹر بھی اُتار کر لےگئے سیلیکٹڈ اپریشن کو چئیرمین میونسپل کارپوریشن اور اعلی افسران کی نظر میں کاکردگی کا دکھاوا اور  نمبر بنانے کے چکر میں تاجروں سے غنڈہ گردی دکانوں کی حدود سے زبردستی سامان اُٹھالیا گیا تاجرونکی دہائی تاجرونکا کہنا تھا ہوشربا مہنگائی کے عذاب میں کارپوریشن کا سیلکٹڈ اپریشن سمجھ سے بالاتر ہے اپریشن کریں لیکن فل اپریشن کریں ہم انکے ساتھ ہیں یہ نہیں جہاں سے منتھلی ملتی ہے وہاں دکھاوے کا اپریشن ان کیخلاف کوئی ایکشن نہیں دس منٹ کے بعد تجاوزات پھر وہیں انکا مزید کہنا تھا دو وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوئے ہیں بامشکل گزارا ہورہا ہے خدارا بلدیاتی ادارے اگر بحال ہوئے ہیں تو چئیرمین موینسپل کارپوریشن احمد لطیف صاحب تاجروں کا کچھ سوچیں انتہائی لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں جنریٹر حدود میں چل رہے تھے کارپوریشن وہ بھی اٹھاکر لے گئے تاجرونکی دکانداری خراب ہوئی ہزاروں لاکھوں کا نقصان ہوا اور اُلٹا تاجروں سے بدتمیزی غنڈاگردی کی گئی جو سمجھ سے بالاتر ہے