قصور کے نواحی گاؤں بھگیانہ خورد میں اوباش کی کمسن بچے سے بدفعلی کی کوشش،شور مچانے پرملزم موقع سے فرار


قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)قصور کے نواحی گاؤں بھگیانہ خورد میں اوباش کی کمسن بچے سے بدفعلی کی کوشش،شور مچانے پرملزم موقع سے فرار۔پولیس نے نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔بھگیانہ خور کے رہائشی اسمٰعیل نے پولیس تھانہ میں درخواست دی ہے کہ میرا بیٹا محمد عظیم گھر کے باہر کھڑا تھاکہ ملزم زکریا آیا اور میرے بیٹے کو ورغلا ء پھسلاء کر گورنمنٹ اسکول میں لے جاکر جنسی زیادتی کی کوشش کی شور کرنے پر موقع سے فرا ر ہوگیا پولیس تھانہ الہ آباد مصروف کاروائی ہے۔

======================

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)قصور کے نواحی علاقے بھیڈیاں پل کے قریب اوباش نے جواں سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔سہجرہ کی رہائشی تیس،بتیس سالہ (ن)نے پولیس تھانہ میں درخواست دی ہے کہ میں بھیڈیاں پل کے قریب سے گزر رہی تھی کہ ملزم اصغر علی آیا اور مجھے ورغلاء پھسلاء کر فصل بانس میں لے جاکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا پولیس تھانہ گنڈا سنگھ والا مصروف کاروائی ہے۔

=====================

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)قصور کے نواحی علاقے میں قدرتی حادثے میں بجلی سے کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔بلیئر چک چھیالیس میں شادی کے ایک فنکشن میں عاصم ٹینٹ اتار رہا تھاکہ اچانک بجلی کے تار ہاتھ کو لگ جانے سے کرنٹ لگ گیا جس کے نتیجہ میں عاصم موقع پر ہی دم توڑ گیا پولیس تھانہ سرائے مغل مصروف کاروائی ہے۔