قصور و نواح میں ڈکیتی اور راہزنی کی تین مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کو نقدی،موٹر سائیکل،موبائل فون و دیگر سامان سے محروم کردیا۔

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)قصور و نواح میں ڈکیتی اور راہزنی کی تین مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کو نقدی،موٹر سائیکل،موبائل فون و دیگر سامان سے محروم کردیا۔ جمبر خورد کے رہائشی مقبول نے پولیس تھانہ سٹی چونیاں میں درخواست دی ہے کہ میں موٹر سائیکل پر چونیاں سے جمبر خورد جارہا تھاکہ نجی پمپ چھانگا مانگا کے قریب دوکس نامعلوم نے گن پوائینٹ پر موٹر سائیکل چھین لی۔ ظہیر آباد کالونی چونیاں کے رہائشی نے پولیس تھانہ میں اطلاع دی ہے کہ میں اپنے میڈیکل سٹور پر موجود تھاکہ دوکس مسلح آئے اور گن پواینٹ پر اٹھارہ ہزار روپے نقدی،تین موبائل و دیگر سامان چھین کر موقع سے فرار ہوگئے۔ بستی صابر کے رہائشی نے پولیس تھانہ سٹی اے ڈویژن میں درخواست دی ہے کہ میں موٹر سائیکل پر بائی پاس رسولپور سے گرزر ہا تھاکہ دوکس نے اسلحہ کے زور پر دس ہزار روپے نقدی،موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین لی۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔