انڈس ہائی وے نزد با با جی ہوٹل راجنپور کے ایک گھر سے آئے ہوئے مہمان کا موٹر سائیکل چوری ہو گیا۔

راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) گذشتہ شب انڈس ہائی وے نزد با با جی ہوٹل راجنپور کے ایک گھر سے آئے ہوئے مہمان کا موٹر سائیکل چوری ہو گیا۔سٹی پولیس راجن پور نے نا معلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تفصیل کے مطابق راجن پور کے ایک محنت کش مزمل کے گھر موٹر سائیکل پر مہمان آئے ہوئے تھے۔رات کو چور گھر میں گھس گئے اورموٹر سائیکل لے اڑے مزمل نے 15 پر کال کر کے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی ۔موٹر سائیکلوں کی چوری کی وارداتوں کے خلاف مختلف مکاتب فکر نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور پولیس کے اعلی حکام سے اس کے سد باب کا مطالبہ کیا ہے۔۔ حسنین عباس سونترہ ڈسٹرکٹ رپورٹر راجن پور