نواحی قصبہ فاضل پور میں مقامی قبرستان کے قریب نہر کی پٹڑی پر نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے دو بھائیوں کی ٹانگوں پر گولیاں چلا دیں جس سے وہ زخمی ہو گئے


راجن پور(ڈسڑکٹ رپوٹرر) نواحی قصبہ فاضل پور میں مقامی قبرستان کے قریب نہر کی پٹڑی پر نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے دو بھائیوں کی ٹانگوں پر گولیاں چلا دیں جس سے وہ زخمی ہو گئے تفصیل کے مطابق فاضل پور کے رہائشی امانت علی قرشی کے دو بیٹے حمزہ اور حسنین نہر کی پٹری سے گذر رہے تھے کہ اچانک نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان کی ٹانگوں پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا اس واقعہ سے شہر بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا اور پولیس موقع پرپہنچ گئی ۔اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے شہریوں نے اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے حسنین عباس سونترہ ڈسٹرکٹ رپورٹر راجن پور