میونسپل کمیٹی کوٹ مٹھن کرپشن کی انتہا حکومت پنجاب کو لاکھوں روپے کا ٹیکا من پسند ٹھیکیدار کو مرضی کے ریٹ پر خواجہ غلام فرید پر لگنے والے میلے میں ٹھیکہ دیا گیا

راجن پور( ڈسڑکٹ رپوٹرر)میونسپل کمیٹی کوٹ مٹھن کرپشن کی انتہا حکومت پنجاب کو لاکھوں روپے کا ٹیکا من پسند ٹھیکیدار کو مرضی کے ریٹ پر خواجہ غلام فرید پر لگنے والے میلے میں ٹھیکہ دیا گیا جبکہ سرکاری ٹینڈر ریٹ 20 لاکھ سے شروع ہوا جسے 20 لاکھ پانچ ہزار روپے پر منظور کر لیا گیا قانون کی خلاف ورزی کی گئی جبکہ افسران نے اپنا حصہ وصول کرنے کے لئے گورنمنٹ کو لاکھوں کا نقصان دیا عوامی سماجی حلقوں نےوزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار اور کمشنر ڈیرہ غازی خان سارا اسلم اور ڈپٹی کمشنر احمر نائیک سے ٹینڈر منسوخ کرنے اور دوبارہ شفاف ٹینڈر کرنے کا مطالبہ کیا ہے یاد رہے میونسپل کمیٹی کے غریب ملازمین کو اس مہنگائی کے دور میں پنشن اور تنخواہ‏ کئی کئی ماہ نہیں دی جاتی یہاں پر بیٹھے کرپٹ افسران یہاں سے جمع ہونے والا ریونیو سرکار کے خزانے میں جمع ہونے کی بجائے کرپٹ مافیا کی جیبوں میں جمع کرایا جاتا ہے اور اس ٹینڈر میں بھی یہی ہوا ہے ان کرپٹ افسران اور مافیا کی سرپرستی مقامی سیاست دان کر رہے ہیں جو انتہائی افسوس ناک ہے۔۔ حسنین عباس سونترہ ڈسٹرکٹ رپورٹر راجن پور