سرحدی گاوں بیدیاں میں مہمان آئی 17سالہ لڑکی شادی پر آئے افراد نے اغوا کر لیا۔ لاہور کے رہائشئی محمد اکرم کی 17سالہ بیٹی (ث) اپنے خالو محمد فیاض کے پاس ملنے بیدیاں آئی ہوئی تھی

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے )سرحدی گاوں بیدیاں میں مہمان آئی 17سالہ لڑکی شادی پر آئے افراد نے اغوا کر لیا۔ لاہور کے رہائشئی محمد اکرم کی 17سالہ بیٹی (ث) اپنے خالو محمد فیاض کے پاس ملنے بیدیاں آئی ہوئی تھی کہ بیدیاں شادی پر آئے افرادابراہیم عرف بابر، فیصل علی، اظہر، ایک عورت اسے ورغلا پھسلا کر اغوا کرکے موٹر سائیکلوں پر فرار ہو گئے، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔