محنت میں ہی عظمت ہے جو مقام تعلیم، اخلاق اور علم دلا سکتا ہے وہ کسی اور طریقے سے حاصل کر کے بھی انسان کھوکھلا ہی رہتا ہے- ڈائریکٹر ایگزیمینیش بورڈ آغا خان یونیورسٹی ڈاکٹر شہزاد جیوا

لاڑکانہ محمد عاشق پٹھان ڈائریکٹر ایگزیمینیش بورڈ آغا خان یونیورسٹی ڈاکٹر شہزاد جیوا کا کہنا ہے کہ محنت میں ہی عظمت ہے جو مقام تعلیم، اخلاق اور علم دلا سکتا ہے وہ کسی اور طریقے سے حاصل کر کے بھی انسان کھوکھلا ہی رہتا ہے جس سے وہ معاشرے مین مصنوعی شہرت اور کامیابی تو حاصل کر لیتا ہے لیکن اپنے ضمیر کی عدالت میں پشیمان ہی رہتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (زیبسٹ) سچل کالونی کیمپس کے دورہ کے دوران شاگردوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر شہزاد جیوا نے شاگردوں کو اپنی زندگی کی مشکلات کے متعلق بھی بتایا کہ کس طرح غربت کے باوجود انہوں نے محنت کی اور والدین کی دعاؤں سے اسکالر شپس پر اعلی تعلیم حاصل کر کے مقام پایا، ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی میدان میں زیبسٹ نے ہمیشہ نمایاں کارکردگی دکھائی یہ ہی وجہ ہے کہ شاگردوں کی اولین ترجیح ایسے ہی ادارے ہوتے ہیں، ڈائریکٹر ایگزیمینیش بورڈ آغا خان ڈاکٹر شہزاد جیوا نے سالانہ امتحانات میں شاندار کارکردگی دکھا کر سندھ بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ زینب جاوید ابڑو کو اعزازی شیلڈ اور سرٹیفکیٹ دیے، اس موقع پر زیبسٹ کے پرنسپل فہیم علی سولنگی کا کہنا تھا کہ آغ خان بورڈ پاکستان بھر میں اپنا الگ مقام رکھتا ہے یہاں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کا امتحانات میں 90 فیصد نمبر حاصل کرنا بھی اعزاز ہے، انہوں نے کہا کہ زیبسٹ اپنے تمام وسائل نوجوان نسل کو تعلیمی میدان میں سہولیات فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے، اس موقع پر کیمپس فیکلٹی بھی موجود تھی