وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک اور انکے بھائی رکن صوبائی اسمبلی لیاقت خٹک کے مابین اختلافات ختم ہوگئے۔

اسلام آباد (جہانزیب راشد)

وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک اور انکے بھائی رکن صوبائی اسمبلی لیاقت خٹک کے مابین اختلافات ختم ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پرویز خٹک اور انکے بھائی کے مابین صلح ہوگئی دونوں بھائیوں کے مابین راضی نامہ اسلام آباد کے پی کے ہاوس میں ہوا ۔ دونوں بھائیوں کے درمیان گزشتہ ایک سال سے رنجش چلی آرہی تھی۔۔